بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
کھیل•3 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 9:45
🇬🇧 English

محمد عامر سمیت کون سے بڑے کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کھیلیں گے؟

سید ذیشان حیدربیورو چیف اسلام آباد
محمد عامر سمیت کون سے بڑے کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کھیلیں گے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "محمد عامر سمیت کون سے بڑے کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کھیلیں گے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • محمد عامر کے علاوہ کوئی بھی سابق یا موجودہ پاکستانی کرکٹر افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں پِک نہیں کیا گیا۔
  • خیال ہے کہ محمد عامر برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔
  • افغانستان پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیموں کے معاون عملے کے ارکان میں عرفان پٹھان، وقار یونس، تلکارتنے دلشان، اظہر محمود اور مارک باؤچر کو شامل کیا گیا ہے۔
  • جبکہ افغانستان کے نمایاں بین الاقوامی کھلاڑیوں راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، رحمت شاہ اور ابراہیم زدران کو ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

خلیج بیورو (ریاض / دبئی): دبئی میں ہونے والے افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر پانچ ٹیموں میں سے ایک قندھار واریئرز کا حصہ ہوں گے۔

محمد عامر کے علاوہ کوئی بھی سابق یا موجودہ پاکستانی کرکٹر افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں پِک نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاحال پی سی بی نے اس لیگ کے لیے این او سی کے اجرا سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خیال ہے کہ محمد عامر برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس لیے انھیں پی سی بی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

افغانستان پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیموں کے معاون عملے کے ارکان میں عرفان پٹھان، وقار یونس، تلکارتنے دلشان، اظہر محمود اور مارک باؤچر کو شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ افغانستان کے نمایاں بین الاقوامی کھلاڑیوں راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، رحمت شاہ اور ابراہیم زدران کو ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرافٹ سے قبل لیگ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ننگرھار کازمک اور ٹیم پکتیا کے کپتان آپس میں تبدیل ہوئے ہیں۔ رحمان اللہ گرباز اب پکتیا کی کپتانی کریں گے جبکہ رحمت شاہ ننگرھار کازمک کے کپتان ہوں گے۔

پلاٹینم کیٹگری میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں گیا:۔

ایکسل یونائیٹڈ کابل: جانسن چارلز۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں گیا:۔

ایکسل یونائیٹڈ کابل: فضل حق فاروقی۔

ایکسل یونائیٹڈ کابل: دشمنتھا چمیرا۔

اکتوبر کے دوران اولی پوپ نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ راب کی نے کہا کہ پوپ اے پی ایل میں نہیں کھیلیں گے تاہم کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت سے روکنا ’قانونی طور پر مشکل ہے۔‘۔

کسی بھی انگلش کھلاڑی کو اس لیگ میں شرکت کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ درکار ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ’ذاتی طور پر، اور یہ بات کہنا میرے لیے آسان ہے، میں وہاں جا کر نہیں کھیلوں گا۔ لیکن یہ فیصلہ کرنا کھلاڑی پر منحصر ہے۔‘۔

ای سی بی نے 2021 میں طالبان کی افغانستان میں واپسی کے بعد سے افغانستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز شیڈول کرنے سے انکار کیا ہے۔

گذشتہ سال ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ طالبان کے سلوک کو ’صنفی اپارتھائیڈ‘ قرار دیا تھا۔

تاہم انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف عالمی مقابلوں میں کھیلنا جاری رکھا ہے، جن میں محدود اوورز کے دونوں فارمیٹس کے ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی شامل ہیں۔

راب کی نے کہا کہ ’میں افغانستان میں خواتین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک سے اتفاق نہیں کرتا۔ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایسی چیز نہیں جس سے میں متفق ہوں، اس لیے یہ کوئی ایسا کام نہیں جو میں خود کرنے جاؤں۔‘۔

سابق انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے بھی اے پی ایل کے ڈرافٹ کے لیے اندراج کرایا ہے۔ جبکہ دیگر نمایاں ناموں میں معین علی، جیمز ونس اور جیمز ریو شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’بطور کھلاڑی یہ ایک مشکل صورتحال ہوتی ہے کیونکہ ایک طرف وہ چیز ہے جو اخلاقی طور پر درست ہے اور دوسری طرف وہ جو قانون کے مطابق ہے۔‘۔

سابق انگلش آل راؤنڈر معین علی کے ایجنٹ ڈین احمد نے ایکس پر لکھا: ’کھیلوں میں اخلاقیات اہم ہیں، لیکن مستقل مزاجی بھی اہم ہے۔‘۔

’خواتین کے ساتھ طالبان کا سلوک ناقابلِ دفاع ہے۔ لیکن پھر کرکٹرز ہی کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ حکومتیں اور کارپوریشنز ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتی ہیں جن پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد ہوتے ہیں۔ منتخب غم و غصہ اخلاقیات نہیں ہے۔‘۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرافٹ کے لیے تقریباً 1500 افغان اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے اندراج کرایا تھا، تاہم بعد ازاں منگل کو ہونے والے ڈرافٹ کے لیے اس فہرست کو کم کر کے 462 کھلاڑیوں پر مشتمل پول تک محدود کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں کیا جائے گا۔

قواعد کے مطابق سکواڈ کا حجم 19 ’فعال کھلاڑیوں‘ پر مشتمل ہو گا، جس میں 17 کھلاڑیوں کا بنیادی ڈرافٹ سکواڈ اور سپلیمنٹری راؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ دو اضافی کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے۔ افغان یا مقامی کھلاڑیوں کی تجویز کردہ کم از کم تعداد 12 مقرر کی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم از کم تعداد چھ اور زیادہ سے زیادہ سات ہو سکتی ہے۔ پلیئنگ الیون میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ پلیئنگ الیون میں کم از کم سات افغان یا مقامی کھلاڑیوں کی موجودگی بھی لازمی ہو گی، جن میں کم از کم ایک ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہو گا۔

فرنچائزز کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی مد میں تنخواہوں کی حد 725,000 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اے سی بی نے 2018 کے اوائل میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اس لیگ کا صرف ایک سیزن پانچ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کرس گیل، برینڈن میک کولم اور شاہد آفریدی جیسے بڑے نام اس لیگ کا حصہ تھے، لیکن بعد ازاں ادائیگیوں کے مسائل اور لیگ کی شفافیت سے متعلق خدشات سامنے آنے پر اسے بند کر دیا گیا۔

افغانستان پریمیئر لیگ کا افتتاحی سیزن افغانستان کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

سید ذیشان حیدر

بیورو چیف اسلام آباد

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔