’مولانا ریاست کیخلاف جو باتیں کر رہے ہیں، کیا اس کے بعد وہ ریاست میں رہنے کے قابل ہیں؟‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’مولانا ریاست کیخلاف جو باتیں کر رہے ہیں، کیا اس کے بعد وہ ریاست میں رہنے کے قابل ہیں؟‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریاست مخالف بیانیے پر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
- گورنر کے پی نے مزید کہا کہ مولانا دوسروں کو انصاف اور برابری کا درس دیتے ہیں، لیکن جب خوشاب اور کراچی میں ڈی سی تعینات ہوئے تو اس وقت انصاف کہاں تھا۔
- فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر مولانا خود زمینوں پر قبضہ اور قبضہ مافیا بنیں گے تو لوگوں کو کیا درس دیں گے؟ کیا وہ لوگوں کو یہ درس دیں گے کہ وہ بھی دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کریں؟ شہدا سے متعلق بات کرتے ہیں تو ان کے نام پر آپ لوگوں نے بھی زمینیں حاصل کیں۔
- انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی کرپشن کے معاملے کو متعلقہ محکمہ دیکھ رہا ہے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پشاور (یکم نومبر 2026): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریاست مخالف بیانیے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریاست مخالف بیانیے پر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، مگر مولانا ریاست کے خلاف جو باتیں کر رہے ہیں، کیا اس کے بعد وہ ریاست میں رہنے کے قابل ہیں؟
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ مولانا دوسروں کو انصاف اور برابری کا درس دیتے ہیں، لیکن جب خوشاب اور کراچی میں ڈی سی تعینات ہوئے تو اس وقت انصاف کہاں تھا۔ ان کے بھائی پی ٹی سی ایل، افغان ریفیوجی کمشنر بنے اور دوسروں کے حق پر ڈاکا ڈالا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر مولانا خود زمینوں پر قبضہ اور قبضہ مافیا بنیں گے تو لوگوں کو کیا درس دیں گے؟ کیا وہ لوگوں کو یہ درس دیں گے کہ وہ بھی دوسروں کی زمینوں پر قبضہ کریں؟ شہدا سے متعلق بات کرتے ہیں تو ان کے نام پر آپ لوگوں نے بھی زمینیں حاصل کیں۔ آپ لوگوں کا کیا حق بنتا ہے کہ شہدا کے نام پر زمینیں حاصل کریں؟ مولانا کو چاہیے پہلے خود کو صاف شفاف کریں اور پھر دوسروں کے بارے میں بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی کرپشن کے معاملے کو متعلقہ محکمہ دیکھ رہا ہے۔ جب تک بڑے مگرمچھوں کو سزا نہیں ہوگی تب تک کوئی آپ پر اعتماد نہیں کرے گا۔
گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عدل و انصاف پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے میں بہت کچھ ہوا جس پر آہستہ آہستہ قابو پا رہے ہیں۔ امن کی جانب سفر شروع کر رہے ہیں، انشا اللہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
فیصل کریم نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ ہم دیگر صوبوں کےساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



