بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی•2 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:55
🇬🇧 English

مڈ ٹرم الیکشن سے قبل ایران جنگ کے خاتمے میں ناکامی پر ٹرمپ کو قربانی کے بکرے کی تلاش

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
مڈ ٹرم الیکشن سے قبل ایران جنگ کے خاتمے میں ناکامی پر ٹرمپ کو قربانی کے بکرے کی تلاش
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مڈ ٹرم الیکشن سے قبل ایران جنگ کے خاتمے میں ناکامی پر ٹرمپ کو قربانی کے بکرے کی تلاش"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • امریکی جریدے دی اٹلانٹک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف ایک نیا امریکی فوجی آپریشن کل ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد جلد شروع ہو سکتا ہے۔
  • گزشتہ کئی ہفتوں سے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکیوں اور امریکی حکام کے بیانات کے تناظر میں اس امکان پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
  • سابق سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
  • رپورٹ میں امریکی صدر کے قریبی 2 ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جو انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں، ان کے مطابق ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایران جنگ ختم کرنے میں ناکامی کا ذمے دار کس کو ٹھہرایا جائے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے میں ناکامی کا ملبہ ڈالنے کے لیے مبینہ طور پر قربانی کا بکرا تلاش کر رہے ہیں۔

امریکی جریدے دی اٹلانٹک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف ایک نیا امریکی فوجی آپریشن کل ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد جلد شروع ہو سکتا ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکیوں اور امریکی حکام کے بیانات کے تناظر میں اس امکان پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

سابق سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

رپورٹ میں امریکی صدر کے قریبی 2 ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جو انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں، ان کے مطابق ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایران جنگ ختم کرنے میں ناکامی کا ذمے دار کس کو ٹھہرایا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ذمے دار ٹھہرائے جانے والے حکام میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شامل ہیں، امریکی صدر نے ان دونوں کی کارکردگی کے بارے میں اپنے قریبی ساتھیوں سے رائے طلب کرنا شروع کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اب ان مشیروں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں جنہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ایران کے خلاف جنگ مختصر اور فیصلہ کُن ثابت ہو گی، ٹرمپ کسی بھی عہدے دار کو تبدیل کرنے سے پہلے اکثر اپنے دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے مشاورت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملے ممکنہ طور پر 1 ہفتے تک جاری رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے سے قبل فروری میں ٹرمپ کو ان کے مشیروں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ تنازع وسط مدتی انتخابات سے کافی پہلے ختم ہو جائے گا تاہم یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔

ٹرمپ کے بعض قریبی حلقوں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پیٹ ہیگسیتھ کی مقبولیت کم بتائی جاتی ہے، رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر کو خوش رکھنے کے لیے وزیرِ دفاع صورتِ حال کے بارے میں ضرورت سے زیادہ پُرامید اندازے پیش کرتے رہے ہیں۔

دی اٹلانٹک سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے ایک غیر سرکاری مشیر نے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ صدر کو وہی بات بتانے میں مہارت رکھتے ہیں جو وہ سننا چاہتے ہیں، تاہم پینٹاگون نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیگسیتھ صدر کو آپریشنل صورتِ حال کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ دفاع نے حال ہی میں پینٹاگون کے اعلیٰ ترین فوجی منصوبہ ساز لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اس معاملے میں جنرل ڈین کین کا دفتر بھی بظاہر صورتِحال سے پوری طرح آگاہ نہیں تھا، ابتداء میں ان کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بریٹ سلویا کی کئی دہائیوں پر محیط خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا، تاہم چند گھنٹوں بعد اسی بیان سے متعلق وضاحت جاری کی گئی کہ سابقہ بیان برطرفی کے مکمل حالات کی درست عکاسی نہیں کرتا تھا۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔