میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دوسری نو عمر لڑکی سے یہ سمجھوتہ کیا ہے۔
- لڑکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذہنی مسائل، ڈپریشن اور کھانے کے عوارض پھیلانے کا الزام لگایا۔
- اس ٹرائل میں 2 نو عمر لڑکیوں کے مقدمات کی سماعت ہونی تھی ،جن میں سے ایک کا نام ایس جے اور دوسری کا نام کے ڈی بی کے طور پر ظاہر کیا گیا۔
- ان میں ایس جے کا میٹا کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا اور اب دوسری کے ساتھ سمجھوتے کے بعد معاملہ صرف اسنیپ کے خلاف جاری رہے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مقدمہ کرنے والی نو عمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے دوسری نو عمر لڑکی سے یہ سمجھوتہ کیا ہے۔
لڑکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذہنی مسائل، ڈپریشن اور کھانے کے عوارض پھیلانے کا الزام لگایا۔
اس ٹرائل میں 2 نو عمر لڑکیوں کے مقدمات کی سماعت ہونی تھی ،جن میں سے ایک کا نام ایس جے اور دوسری کا نام کے ڈی بی کے طور پر ظاہر کیا گیا۔
ان میں ایس جے کا میٹا کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا اور اب دوسری کے ساتھ سمجھوتے کے بعد معاملہ صرف اسنیپ کے خلاف جاری رہے گا۔
متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ آٹو پلے اور انفینٹ اسکرول جیسے فیچرز نے انہیں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کردیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنیاں سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کرنے کے الزامات مسترد کرتی ہیں، میٹا کو حالیہ مہینوں میں بچوں پر منفی اثرات اور ڈیٹا پرائیویسی کے تنازعات کی وجہ سے اربوں ڈالرز کے جرمانوں کے ساتھ بڑے قانونی سمجھوتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



