نیتن یاہو کا الیکشن سے قبل ایران پر حملے کا منصوبہ؛ موساد چیف اور سینیئر افسران میں ٹھن گئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نیتن یاہو کا الیکشن سے قبل ایران پر حملے کا منصوبہ؛ موساد چیف اور سینیئر افسران میں ٹھن گئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق موساد کے سربراہ گوفمین اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کے الیکشن سے قبل ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت۔
- اسرائیلی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے سینیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موساد کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایران پر فوری حملے کے وقت اور اس کے اسرائیلی انتخابات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
- رپورٹ کے مطابق بعض حکام نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا سیاسی مفادات کو قومی سلامتی کے معاملات کے ساتھ ملایا جارہا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اور ادارے کے سینئر حکام کے درمیان ایران پر انتخابات سے پہلے حملہ کرنے کے منصوبے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔
اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق موساد کے سربراہ گوفمین اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کے الیکشن سے قبل ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت۔
اسرائیلی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے سینیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موساد کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایران پر فوری حملے کے وقت اور اس کے اسرائیلی انتخابات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض حکام نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا سیاسی مفادات کو قومی سلامتی کے معاملات کے ساتھ ملایا جارہا۔
موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس سے قبل نیتن یاہو کے فوجی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے انھیں رواں سال جون میں موساد کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
رپورٹ کے ردعمل میں خفیہ ایجنسی موساد نے کہا کہ ادارہ اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والی خفیہ کارروائیوں یا بند کمرے میں ہونے والی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



