وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات کے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات کے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے وصول کیے جانے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
- اس کے علاوہ وزیراعظم کو ایک ٹیبل کلاک، مالدیپ کی کشتی کا ماڈل اور دیگر مختلف تحائف بھی ملے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بہو کو مالدیپ کا روایتی ثقافتی لباس تحفے کے طور پر دیا گیا۔
- دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ملنے والے تحائف میں کرسٹل کے ٹی کپ، کونسل آف نائسیہ کا میڈل، ہولی سی کی یادگاری پلیٹ اور بحرین کا روایتی بحری جہاز شامل ہیں۔
- اس کے علاوہ اسحاق ڈار کو سن برسٹ گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن کی ایک گھڑی بھی تحفے میں ملی ہے جس پر حکومت کا لوگو درج ہے۔
وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے وصول کیے جانے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والے تحائف میں ایک ٹی سیٹ، تسبیح اور دنیا کی پہلی ریکارڈ شدہ دھن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو ایک ٹیبل کلاک، مالدیپ کی کشتی کا ماڈل اور دیگر مختلف تحائف بھی ملے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بہو کو مالدیپ کا روایتی ثقافتی لباس تحفے کے طور پر دیا گیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ملنے والے تحائف میں کرسٹل کے ٹی کپ، کونسل آف نائسیہ کا میڈل، ہولی سی کی یادگاری پلیٹ اور بحرین کا روایتی بحری جہاز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار کو سن برسٹ گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن کی ایک گھڑی بھی تحفے میں ملی ہے جس پر حکومت کا لوگو درج ہے۔
ریکارڈ کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی کو دو نئے آئی فون 17 پرو میکس تحفے میں دیے گئے، جن میں ایک سلور اور ایک ڈیپ بلیو رنگ کا آئی فون 17 پرو میکس شامل ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کو ملنے والے ان تمام تحائف کی مالیت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔تحائف کی تفصیلات تو موصول ہو چکی ہیں تاہم ان کی مالیت کے تعین کا عمل فی الحال جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ موصول ہونے والے یہ تمام تحائف قانون کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



