وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات، ہزاروں نئی ملازمتوں کی راہ ہموار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات، ہزاروں نئی ملازمتوں کی راہ ہموار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آئی ایم جی سی کے وفد کی قیادت چیئرمین شیخ امجد رشید نے کی جبکہ وفد میں جنرل منیجر ٹریڈ اینڈ کموڈٹیز شہریار خان، ہیڈ آف کیسٹر اینڈ سیسمی پروجیکٹ اعجاز چوہدری اور ریسرچ اینالسٹ زوہیب حسن شامل تھے۔
- صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر معدنیات و معدنی وسائل سید سردار شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو اور سیکریٹری معدنیات و معدنی وسائل سہیل بلوچ نے اجلاس میں شرکت۔
- وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت برآمدی فصلوں پر تحقیق کے فروغ کے لیے کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
- مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کھلا ہے، ہم تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ آف کمپنیز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایم جی سی کے وفد کی قیادت چیئرمین شیخ امجد رشید نے کی جبکہ وفد میں جنرل منیجر ٹریڈ اینڈ کموڈٹیز شہریار خان، ہیڈ آف کیسٹر اینڈ سیسمی پروجیکٹ اعجاز چوہدری اور ریسرچ اینالسٹ زوہیب حسن شامل تھے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر معدنیات و معدنی وسائل سید سردار شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو اور سیکریٹری معدنیات و معدنی وسائل سہیل بلوچ نے اجلاس میں شرکت۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت برآمدی فصلوں پر تحقیق کے فروغ کے لیے کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے سرمایہ کاری اور زراعت کے محکموں کو کمپنی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدی فصلوں پر تحقیق آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کھلا ہے، ہم تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ روایتی زراعت سے اعلیٰ قدر کی حامل زرعی خوراک کی پراسیسنگ کی جانب منتقل ہونا ہمارا مقصد ہے۔ انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے منصوبے سے غیرملکی سرمایہ کاری اور دیہی نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کمپنی پورٹ قاسم میں تل اور ارنڈی کے بیجوں کی پراسیسنگ کے لیے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مجوزہ مربوط پلانٹ کا مقصد پاکستان میں زیادہ قدر برقرار رکھنا اور عالمی خریداروں کو معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ پلانٹ میں تل کی پراسیسنگ، ارنڈی کے بیجوں کی تیاری اور ان سے حاصل ہونے والی مصنوعات شامل ہوں گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



