وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کیخلاف کارروائی کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کیخلاف کارروائی کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ کچھ پیٹرول پمپس سے شکایات ملی ہیں، وزیرِ پیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں کہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے۔
- ان کا کہنا ہے کہ جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہونا تھا، تاہم وزیرِ پیٹرولیم اور اوگرا نے ریفائنریز سے ونڈ فال منافع شیئر کرنے کے لیے کہا۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، شعبہ ہاؤسنگ اور زراعت کو ترقی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
- وزیرِ اعظم نے کہا کہ بر وقت فیصلے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ نہیں ہوا، ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہو چکا، ایل پی جی امپورٹ کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ کچھ پیٹرول پمپس سے شکایات ملی ہیں، وزیرِ پیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں کہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آ جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہونا تھا، تاہم وزیرِ پیٹرولیم اور اوگرا نے ریفائنریز سے ونڈ فال منافع شیئر کرنے کے لیے کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، شعبہ ہاؤسنگ اور زراعت کو ترقی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بر وقت فیصلے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ نہیں ہوا، ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہو چکا، ایل پی جی امپورٹ کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
شہباز شریف نے بتایا ہے کہ ساڑھے 7 کروڑ افراد فیول ٹوکن سے فائدہ حاصل کر چکے، جبکہ اس مد میں اب تک 28 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے، کے پی میں پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح سیکیورٹی ہے، وہاں نئی حکومت کے تعاون سے دہشت گردی کا سر کچل دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، خطے میں بے امنی کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا ہے، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے تہران میں اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



