وفاقی حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وفاقی حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس کی رپورٹ آج کابینہ نے منظور کر لی ہے۔
- انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں منصوبے کا نام تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے کیوںکہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا نام بھی مبینہ طور پر جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔
- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو منصوبے میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا،بے ضابطگیوں کے معاملے میں سی ڈی اے نے بھی کوتاہی برتی ہے۔
- احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر پہلی عمارت وزارت خارجہ کی ہے، جبکہ ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے فراڈ سے متاثرین ہونے والے افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس کی رپورٹ آج کابینہ نے منظور کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں منصوبے کا نام تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے کیوںکہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا نام بھی مبینہ طور پر جعل سازی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو منصوبے میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا،بے ضابطگیوں کے معاملے میں سی ڈی اے نے بھی کوتاہی برتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر پہلی عمارت وزارت خارجہ کی ہے، جبکہ ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



