ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رپورٹس کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک منعقد ہوگی، اس دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس کئی انفرادی سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہوگا۔
- پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔
- دوسرا ریکارڈ ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔
- تیسرے ریکارڈ کی اگر بات کی جائے تو سینا (سی ای این اے) ممالک یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شامل ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے تین اہم بیٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرنے کی پوزیشن میں پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز 4 سے 15 نومبر تک منعقد ہوگی، اس دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس کئی انفرادی سنگ میل عبور کرنے کا موقع ہوگا۔
پہلا ریکارڈ لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک اور تھری فیگر اننگز کوہلی کو اس فہرست میں ٹاپ پر پہنچا دے گی۔
دوسرا ریکارڈ ون ڈے رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ کوہلی اب تک 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹنڈولکر کے 8 ہزار 720 رنز ہیں۔ کوہلی یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف 54 رنز کی ضرورت ہے۔
تیسرے ریکارڈ کی اگر بات کی جائے تو سینا (سی ای این اے) ممالک یعنی جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سابق بھارتی کپتان کے لیے تاریخ رقم کرنے کا اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



