ویڈیو : 17ویں صدی کا لاہور کیسا تھا ؟ شاہی قلعہ میں مغلیہ دور کی نایاب جھلکیاں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ویڈیو : 17ویں صدی کا لاہور کیسا تھا ؟ شاہی قلعہ میں مغلیہ دور کی نایاب جھلکیاں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ماضی کے دور سلطنت میں لاہور کیسا دکھائی دیتا ہوگا؟ اس سوال کا جواب دینے کے لیے شاہی قلعہ میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں اور سیاحوں کے سامنے تاریخی ماحول میں مغلیہ دور کی شاہانہ روایات، ثقافت اور طرزِ زندگی کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔
- دی اردو پوسٹ لاہور کی نمائندہ جویریہ اجمل کی رپورٹ کے مطابق ’ہسٹری بائی نائٹ‘ کے عنوان سے منعقدہ اس خصوصی پروگرام میں شرکا کو ایسے انداز میں شاہی قلعے کا دورہ کرایا گیا کہ جیسے وہ صدیوں قبل اس مغلیہ دربار کے شاہی مہمان ہوں۔
- تقریب میں روایتی موسیقی، ڈھول کی تھاپ پر رقص، فنونِ لطیفہ اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے تاریخ کو موجودہ دور میں زندہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
- تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال شاہی انداز میں کیا گیا، جس کے بعد انہیں گائیڈز کی نگرانی میں مخصوص راستے سے شاہی قلعے کی جانب لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شرکا کے لیے روایتی شاہی سواری کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کے ذریعے انہیں قلعے کے مرکزی مقام تک پہنچایا گیا۔
اس موقع پر شاہی قلعے میں داخل ہوتے ہی مہمانوں کو فنکارانہ اور ثقافتی مظاہرے دیکھنے کو ملے، قلعے کے مختلف حصوں میں متعدد ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
مذکورہ تقریب میں مغلیہ دور سے منسوب مختلف نمائشی اشیا بھی رکھی گئی تھی، شرکا کے لیے بادشاہ اکبر کے طرز کا شاہی لباس بھی موجود تھا، جسے پہن کر سیاح یادگاری تصاویر بنوا سکتے تھے۔
تقریب کا مرکزی حصہ شاہی طرز کی خصوصی پرفارمنس تھی، جس میں بادشاہ اور دربار کے ماحول کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا جس میں شاہی دور کے رنگ، موسیقی روایات اور درباری ماحول کو اجاگر کیا گیا۔
’ہسٹری بائی نائٹ‘ کے اس تجربے میں شاہی قلعے کی تاریخی عمارت اور رات کے وقت روشن ماحول نے تقریب کی کشش میں مزید اضافہ کیا۔
شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



