پاکستان اور ترکمانستان کا دینی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان اور ترکمانستان کا دینی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس سلسلے میں ترکمانستان کے چیف امام اور سابق مفتی اعظم عزت مآب یالکپ ہوجاگلیوو نے وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا، جہاں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا سے دوطرفہ امور پر اہم بات چیت ہوئی۔
- ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی تعلیم، دینی علوم اور قرآنی تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے کہا کہ پاکستان کے عصری تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی کی سطح تک دینی اور قرآنی علوم کی تعلیم دی جاتی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان اور ترکمانستان نے دینی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس سلسلے میں ترکمانستان کے چیف امام اور سابق مفتی اعظم عزت مآب یالکپ ہوجاگلیوو نے وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا، جہاں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا سے دوطرفہ امور پر اہم بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی تعلیم، دینی علوم اور قرآنی تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے کہا کہ پاکستان کے عصری تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی کی سطح تک دینی اور قرآنی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی ثقافتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ ترکمانستان میں مذہبی علوم کی ترویج کے لیے تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



