بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
پنجاب•26 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: صبح 11:01
🇬🇧 English

پاکستان: ذہنی صحت کے 95 فیصد مریض علاج سے محروم کیوں؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
پاکستان: ذہنی صحت کے 95 فیصد مریض علاج سے محروم کیوں؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان: ذہنی صحت کے 95 فیصد مریض علاج سے محروم کیوں؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • وہ تین برس کی تھیں جب والدین میں علیحدگی ہو گئی۔
  • عمر مشتاق ڈی ڈبلیو کو بتاتے ہیں، ''ہمارے خاندان میں بچیوں کو اسکول بھیجنے کا رواج نہیں تھا۔
  • ماہرِ نفسیات کے پاس لے جانے کے بجائے زینب کے لیے تعویذ گنڈے کروائے گئے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ذہنی صحت کے حوالے سے دقیانوسی تصورات محض پچھلی نسلوں تک محدود نہیں، بلکہ نوجوانوں کے رویوں میں بھی ان کی جھلک ملتی۔

وہ تین برس کی تھیں جب والدین میں علیحدگی ہو گئی۔ اپنا بچپن ایک ایسے مشترکہ خاندانی ماحول میں گزارا جہاں ان کے بھائی عمر مشتاق کے بقول، دودھ پیتی بچی ماں کو باپ سے پٹتے دیکھتی۔ پھر ممتا سے محرومی نے ان کے لیے یہ صدمہ مزید گہرا کر دیا۔ وہ بہت دیر سے بولنا شروع ہوئی اور آج بھی رواں گفتگو نہیں کر پاتی۔ باتوں میں الجھاؤ، غیر مستحکم رویہ اور ہر وقت خوف زدہ رہنا ان کے بچپن سے آج تک ساتھ۔

عمر مشتاق ڈی ڈبلیو کو بتاتے ہیں، ''ہمارے خاندان میں بچیوں کو اسکول بھیجنے کا رواج نہیں تھا۔ قاری صاحب گھر آ کر قرآن پڑھاتے۔ میری بہن کو سبق سمجھنے میں مشکل ہوتی تو انہیں مار پڑتی، وہ رات کو نیند سے اٹھ کر رونے لگتی تو والد صاحب غصے میں چیخنے لگتے۔‘‘۔

ماہرِ نفسیات کے پاس لے جانے کے بجائے زینب کے لیے تعویذ گنڈے کروائے گئے۔ خاندان کی نظر میں مسئلہ بس اتنا تھا کہ وہ 'پاگل‘ ہے، 'دماغ تھوڑا‘۔

آج عمر مشتاق اس رویے پر نادم ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ''میں پڑھا لکھا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ میری بہن کو بچپن میں مار پیٹ، نفرت اور ماں کی محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ میں خود کو مجرم محسوس کرتا ہوں کہ میں نے کبھی ان کے نفسیاتی علاج کی بات نہیں کی۔ خواہش کے باوجود گھر میں کہہ نہیں سکا، کیونکہ سب یہی سمجھتے تھے کہ وہ شروع سے ہی ایسی ہے، پیروں فقیروں کو دکھا لیا، اور کیا ہی ہو سکتا ہے۔‘‘۔

زینب کا تجربہ اس بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان میں ذہنی صحت کا علاج صرف ماہرین کی دستیابی کا سوال نہیں۔ بیماری کو نہ سمجھ پانا، اسے جن یا آسیب سے جوڑنا، سماجی بدنامی کا خوف اور علاج تک محدود رسائی، یہ سب مل کر لاکھوں لوگوں کو بروقت مدد لینے سے روکتے ہیں۔

چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ میں عالمی ادارہ صحت کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً تین کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت درکار ہے، مگر خدمات صرف پانچ فیصد تک پہنچ پاتی ہیں۔ یعنی تقریباً 95 فیصد ضرورت مند علاج سے محروم رہتے ہیں، جسے ماہرین 'ٹریٹمنٹ گیپ‘ کہتے ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سے وابستہ ماہر امراضِ نفسیات ڈاکٹر اسامہ بن زبیر کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت کے علاج کے خلا کی ایک اہم وجہ ماہرین کی کمی۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں، '' ملک بھر میں ذہنی صحت کے ماہرین کی تعداد محض سات سو کے لگ بھگ ہے۔ سرکاری سطح پر صورت حال یہ ہے کہ راولپنڈی سے آپ چلیں تو ذہنی صحت کی پہلی سرکاری سہولت گوجرانوالہ میں آتی ہے۔ پھر ایسے انجیکشن اور ادویات ہیں جو بہت پہلے متعارف کروائے گئے، مگر بعد میں میڈیکل سائنس نے ان سے کہیں بہتر علاج اور ادویات تیار کر لیے۔ آسان الفاظ میں، دنیا بیس نمبر تک پہنچ چکی ہے، ہم پہلے ایک دو پر کھڑے ہیں۔‘‘۔

وہ کہتے ہیں، ”جب سرکاری سہولت سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہو تو دوسرا راستہ پرائیوٹ کلینک کا رہ جاتا ہے جہاں ایک ہزار سے آٹھ ہزار تک فیس ہے، اگرچہ ادویات بہت مہنگی نہیں ہوتیں لیکن غریب خاندانوں کی بہت بڑی آبادی کے لیے یہ ناقابل برداشت ہے۔"

ان کے بقول، ”ٹریٹمنٹ گیپ کا ایک سبب ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی کی کمی ہے۔ ہمارے ہاں ذہنی بیماری کو ابھی تک باقاعدہ قابلِ علاج مرض سمجھا ہی نہیں جاتا۔ علاج دستیاب ہو تب بھی سوال یہ ہے کہ سماج مریض کو وہاں تک پہنچنے دیتا ہے؟‘‘۔

پاکستان میں ذہنی مسائل کو روحانی اور مافوق الفطرت زاویے سے دیکھنا عام ہے۔ بدلتے رویے یا جذباتی صدمے کی علامات کو سایہ، نظرِ بد یا جادو کا اثر گمان کر کے پیر، عامل یا دم کرنے والے کے دروازے پر دستک دی جاتی۔

2026 میں پشاور میں ہونے والی ایک کوالیٹیٹو تحقیق اس رجحان کی تصدیق کرتی ہے۔ اس میں پہلی بار سائیکوسس (ذہنی اختلال) کا شکار ہونے والے نوجوانوں، ان کے خاندانوں، روایتی و روحانی معالجین اور طبی ماہرین کے تجربات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں شامل 12 میں سے 11 نوجوان ہسپتال پہنچنے سے پہلے روحانی معالجین کے پاس گئے، اور اوسطاً تین مختلف معالجین سے رجوع کیا۔

محققین کے مطابق بہت سے خاندانوں کے لیے بیماری کو جن یا آسیب کا اثر کہنا 'نفسیاتی مریض‘ کے لیبل سے زیادہ قابلِ قبول تھا۔ کئی گھرانوں نے بیماری اس خوف سے چھپائی کہ مریض کو 'پاگل‘ کہا جائے گا اور خاندان کی ساکھ متاثر ہوگی۔ خواتین کے معاملے میں رشتوں اور شادی کے امکانات کی فکر اس پردہ داری کو اور گہرا کر دیتی تھی۔ غربت اور فاصلے نے تاخیر کو مزید بڑھایا۔

نفسیات دان ڈاکٹر شاہد خٹک کے مطابق، مریض کب اور کہاں علاج کے لیے جائے گا، یہ صرف ڈاکٹر کی دستیابی سے طے نہیں ہوتا۔ بلکہ زیادہ فیصلہ کن عنصر یہ ہوتا ہے کہ خاندان بیماری کو کیا سمجھتا ہے اور معاشرہ اس پر کیا ردِعمل دیتا۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں، ”ہمارے ہاں وہ بیماریاں جن کی علامات جسمانی طور پر ظاہر ہوتی ہیں، لوگ ان کے علاج کے لیے بھی عموماً دم پر یقین کرتے ہیں۔ نفسیاتی مسائل میں علامات زیادہ پیچیدہ ہوتی ہیں، یہاں تو بعض اوقات خاندان کو یہ سمجھ ہی نہیں آتا کہ مسئلہ بیماری کا ہے۔ مریض کی باتیں یا رویے انہیں جن، آسیب، جادو یا کسی روحانی اثر کی علامت محسوس ہوتے ہیں، اس لیے وہ پہلے پیر، عامل یا دم کرنے والے کے پاس جاتے ہیں۔‘‘۔

ذہنی امراض کا علاج، مزارات پر زنجیر سے باندھ کر؟ To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔

ذہنی صحت کے حوالے سے دقیانوسی تصورات محض پچھلی نسلوں تک محدود نہیں، بلکہ نوجوانوں کے رویوں میں بھی ان کی جھلک ملتی۔

2025 میں BMC Psychology میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں لیہ کے 12 سرکاری کالجوں کے 15 سے 24 سال کے 1,328 طلبہ کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے 51.7 فیصد میں ذہنی بیماری سے متعلق دقیانوسی تصورات پائے گئے۔ 97.8 فیصد نے مسئلے سے خود نمٹنے اور خاندان یا دوستوں سے مدد لینے کو ترجیح دی۔ جو طلبہ ذہنی مسائل کو جادو یا آسیب سے جوڑتے تھے، ان میں مذہبی معالجین کے پاس جانے کا رجحان نمایاں تھا۔

یہ اعداد اس لیے تشویشناک ہیں کہ بیشتر ذہنی مسائل کم عمری ہی میں شروع ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد خٹک کے مطابق، مختلف تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر ذہنی امراض کی علامات چودہ سال کی عمر تک ظاہر ہو جاتی ہیں، مگر ان کی بروقت تشخیص اور علاج نہیں ہو پاتا۔

ان کے مطابق، ''روایتی تصورات کے ساتھ اب جدید زندگی کا دباؤ بھی شامل ہو گیا ہے، اس لیے آج کی نسلیں ذہنی صحت کی نگہداشت کی زیادہ ضرورت مند ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غیر یقینی مستقبل کا دباؤ وقتی پریشانی کی حدود سے نکل کر جسمانی اور ذہنی مسائل میں ڈھلنے لگتا ہے۔‘‘۔

زینب کے بھائی عمر مشتاق اپنی بہن کے علاج میں تاخیر کی ذمہ داری صرف خاندان پر نہیں ڈالتے بلکہ معاشرے اور ریاست کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق، ایک ماہرِ امراضِ نفسیات دوست نے ان کی بہن کی کیفیات کو بچپن کے صدمے سے جوڑا ہے اور ان کے لیے باقاعدہ سیشنز تجویز کیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ''میرے لیے اب بھی کافی مشکل ہے کہ میں گھر والوں سے اس موضوع پر بات کروں۔ نشے کی لت کے شکار فرد کو بحالی مرکز میں داخل کروانا اتنا بڑا سماجی دباؤ نہیں جتنا یہ ہے کہ آپ ذہنی صحت اور علاج کی بات کریں۔ ہمارے معاشرے اور ریاست نے اس پر توجہ ہی نہیں دی۔ جب تک یہ عام نہیں ہوگا، اسے معمول کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔‘‘۔

عمر مشتاق تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی بہن کے بجائے اگر گھر کے کسی مرد کی ذہنی صحت کا علاج درپیش ہوتا تو وہ بہت دیر پہلے اور آسانی سے خاندان سے بات کر چکے ہوتے۔

فیصل آباد کی ڈاکٹر عائشہ احمد کے خیال میں خواتین کے لیے نفسیاتی مدد یا ذہنی صحت کی بات کرنا زیادہ مشکل۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں، ”اگرچہ پاکستان میں ذہنی صحت کے مرد ماہرین بہت کم ہیں لیکن خواتین تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔ کسی صدمے، بے چینی، گھریلو یا جذباتی تشدد اور زچگی کے بعد ڈپریشن سے گزرنے والی خواتین اکثر مرد معالج کے سامنے اپنی بات کہنے سے ہچکچاتی ہیں، خاص طور پر قدامت پسند ماحول میں جہاں رازداری سب سے اہم ہوتی ہے۔‘‘۔

پاکستان میں زچگی کے بعد ڈپریشن کی رپورٹ شدہ شرح 28 سے 63 فیصد تک ہے، جو ایشیا میں سب سے زیادہ شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔ نصف سے زیادہ کیسز کی تشخیص ہی نہیں ہوتی، یعنی متاثرہ خواتین کی اکثریت کسی علاج کے بغیر رہ جاتی۔

ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں، ”آج کی زندگی بہت سے حوالوں سے زیادہ پیچیدہ اور بے رحم ہے۔ ہمیں نہیں پتہ کہ ماضی میں خواتین زچگی اور سن یاس کے بعد کن ذہنی الجھنوں سے گزرتی تھیں اور انہیں کیسے ہینڈل کرتی تھیں، لیکن آج اس بارے میں آگاہی اور ماہرین تک آسان رسائی ناگزیر ہے۔"

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔