پاکستان ریلویز کا اسلام آباد ایکسپریس کے کچن پورشن مینیجر کو جرمانہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان ریلویز کا اسلام آباد ایکسپریس کے کچن پورشن مینیجر کو جرمانہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ کی ہدایات پر گرین لائن اور اسلام آباد ایکسپریس ٹرینوں کے کچن پورشن کی سرپرائز چیکنگ۔
- چیکنگ کے دوران اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے کچن پورشن میں صفائی سٹھرائی تسلی بخش نہ ہونے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان ریلویز نے اسلام آباد ایکسپریس کے کچن پورشن مینیجر کو صفائی ستھرائی تسلی بخش نہ ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن انعام اللہ کی ہدایات پر گرین لائن اور اسلام آباد ایکسپریس ٹرینوں کے کچن پورشن کی سرپرائز چیکنگ کی۔ اس موقع پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیکنگ کے دوران اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کے کچن پورشن میں صفائی سٹھرائی تسلی بخش نہ ہونے اور غیر معیاری دودھ کی موجودگی پر مینیجر کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کمپلیمنٹری فوڈ باکسز کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



