پاکستان میں یوٹیوب صارفین کے 9 کروڑ سے زیادہ، روزانہ کتنی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان میں یوٹیوب صارفین کے 9 کروڑ سے زیادہ، روزانہ کتنی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ملک میں ڈیٹا کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
- انہوں نے بتایا کہ ملک کے 24 شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جبکہ تقریباً 18 لاکھ افراد یہ سروس استعمال کر رہے ہیں۔
- وفاقی وزیر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت کے بعد سپیکٹرم کی کوئی نیلامی نہیں ہوئی تھی۔
- اجلاس میں ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کے معیار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے تقریباً 10 کروڑ رجسٹرڈ اکاؤنٹس ہیں، جبکہ تقریباً 15 کروڑ پاکستانی اس پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ملک میں ڈیٹا کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے 24 شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جبکہ تقریباً 18 لاکھ افراد یہ سروس استعمال کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت کے بعد سپیکٹرم کی کوئی نیلامی نہیں ہوئی تھی۔ ان کے دور میں فور جی سروسز متعارف کرائی گئی تھیں، جبکہ موجودہ حکومت نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی ہے۔
اجلاس میں ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کے معیار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کمیٹی ارکان نے شکایت کی کہ فائیو جی سروسز متعارف ہونے کے باوجود کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر نہیں ہو سکیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وہ ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ سروسز کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے 41 اضلاع کا دورہ کر چکے ہیں اور موبائل ٹاورز کا معائنہ بھی کیا ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام سروسز میں تعطل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں موبائل ٹاورز، ڈیزل اور بجلی فراہم کرنے والے جنریٹرز چوری کر لیے جاتے ہیں، جس سے نیٹ ورک کی کارکردگی اور سروسز کا تسلسل متاثر ہوتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



