پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 326 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے۔
- اس سے قبل بھارت نے 2002 میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
- پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کرنا ون ڈے کرکٹ میں اس ٹیم کے خلاف دوسرا بڑا کامیاب تعاقب بھی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے کے ساتھ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 326 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے۔
اس سے قبل بھارت نے 2002 میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ پاکستان کا یہ کارنامہ مردوں کے ون ڈے ناک آؤٹ میچز میں بھی مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔
۔پاکستان کا سری لنکا کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کرنا ون ڈے کرکٹ میں اس ٹیم کے خلاف دوسرا بڑا کامیاب تعاقب بھی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ میں حیدرآباد کے مقام پر سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



