پنجاب؛ ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی پر صارفین کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پنجاب؛ ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی پر صارفین کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسکیم کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو سہولت کے ساتھ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
- چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کلچر اور ای ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سروس سیکٹرز میں ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
- ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انعامی اسکیم کا مقصد عوام کو نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل طریقہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکیم کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو سہولت کے ساتھ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کلچر اور ای ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سروس سیکٹرز میں ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انعامی اسکیم کا مقصد عوام کو نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل طریقہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کو انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل لین دین کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





