پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج، ہمارا عزم اس سے مضبوط ہے: وزیراعظم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج، ہمارا عزم اس سے مضبوط ہے: وزیراعظم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال، حالیہ کیسز اور اس کے سدِ باب کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
- اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ضرور ہے، لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
- انہوں نے زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر حکمتِ عملی اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
- وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم ہمارا عزم اس چیلنج سے زیادہ مضبوط ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال، حالیہ کیسز اور اس کے سدِ باب کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ضرور ہے، لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر حکمتِ عملی اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر صوبوں سے مشاورت مکمل کر کے انسدادِ پولیو کا ایک مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت۔
اجلاس میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر، بالخصوص پولیو سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کی کوریج کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہمات کے دوران فرائض سرانجام دینے والے انسدادِ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



