پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، بوجھ آئل ریفائنریز پر منتقل کردیا: وزیر پیٹرولیم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، بوجھ آئل ریفائنریز پر منتقل کردیا: وزیر پیٹرولیم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
- انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر گفتگو ہوگی۔
- اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا۔
- ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھنی تھی لیکن وہ بوجھ ریفائنریز نے اٹھایا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ جمعے کو پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وہ بوجھ آئل ریفائنریز پر منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر گفتگو ہوگی۔ آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا۔ اب تک 27 ارب روپے پیٹرول ریلیف کی مد میں دیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر بڑھنی تھی لیکن وہ بوجھ ریفائنریز نے اٹھایا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



