پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نورس اٹلانٹک ایئرلائن سے حاصل کردہ دونوں طیارے برطانیہ اور یورپ کے فضائی آپریشن کے لیے حاصل کیے ہیں۔
- پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے پاکستان کے فضائی آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے نورس اٹلانٹک ایئرلائن سے حاصل کردہ دونوں طیارے برطانیہ اور یورپ کے فضائی آپریشن کے لیے حاصل کیے ہیں۔ پاکستان آمد سے قبل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں کی ضروری جانچ پڑتال شروع کی، جبکہ پہلے طیارے کی انسپیکشن مکمل کرکے آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد پہلے طیارے کو پاکستان کے لیے آپریشن کی اجازت دے دی گئی، جبکہ دوسرے طیارے کا معائنہ پیر کو اوسلو ایئرپورٹ پر کیا جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



