چشمہ 5 ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، تعمیر سے عوام کو سستی بجلی دستیاب ہوگی، وزیراعظم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چشمہ 5 ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، تعمیر سے عوام کو سستی بجلی دستیاب ہوگی، وزیراعظم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پانچویں یونٹ کی ڈوم کا افتتاح کیا اور اس کی تنصیب کو قابل فخر سنگ میل قرار دیا۔
- وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی تنصیب کو پاک چین لازوال دوستی اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کے معاملے میں کردار ادا کرے گا۔
- شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور توانائی کے شعبے میں خودکفیل، ماحول دوست ملک بنانے کے لئے مقامی وسائل، انسانی سرمائے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔
- خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے مسرت کا باعث ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ ہے جو چین کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے تعاون سے میانوالی میں تعمیر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے پانچویں یونٹ کی ڈوم کا افتتاح کیا اور اس کی تنصیب کو قابل فخر سنگ میل قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈوم کی تنصیب کو پاک چین لازوال دوستی اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کے معاملے میں کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور توانائی کے شعبے میں خودکفیل، ماحول دوست ملک بنانے کے لئے مقامی وسائل، انسانی سرمائے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ سی فائیو (C-5) کے ڈوم کی کامیاب تنصیب کے ساتھ منصوبے کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے مسرت کا باعث ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پلانٹ ہے جو چین کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، جولائی 2023 میں اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی وہ شریک تھا اور پورے یقین کے ساتھ کہا تھا کہ پاکستان کسی کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ اپنی محنت اور انتھک کوششوں کے ذریعے اپنا مستقبل خود تعمیر کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ساڑھے 3 سال سے بھی کم عرصے میں مقررہ وقت سے پہلے ڈوم کی تنصیب اس عزم کی عملی عکاسی ہے۔ پاکستان اور چین کے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی خدمات، لگن اور محنت سے اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





