کوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈاکٹر طاہر کے مطابق میتوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
- خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم پر یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کی حدود میں واقع دربوکچ نامی علاقے میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ سے جاری غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔
- ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی کے مطابق یہ علاقہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں میں وقت لگ رہا ہے۔
- خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستے بھی بعدازاں جائے وقوعہ پر پہنچے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): دوسری جانب کوہاٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر کے مطابق اس واقعے کے بعد اُن کی ہسپتال میں دس اہلکاروں کی لاشیں اور 10 زخمی منتقل کیے گئے ہیں، جن میں سے دو شدید زخمی افراد کو پشاور ریفر کیا گیا ہے جبکہ آٹھ زخمیوں کا علاج کوہاٹ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہر کے مطابق میتوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم پر یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کی حدود میں واقع دربوکچ نامی علاقے میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ سے جاری غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔
ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی کے مطابق یہ علاقہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں میں وقت لگ رہا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستے بھی بعدازاں جائے وقوعہ پر پہنچے۔
کوہاٹ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کے روز پولیس نے دربوکچ میں سونے کی غیرقانونی مائنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اُن کے مطابق کم از کم سات ہلاکتوں کے علاوہ دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے 13 اہلکار بحفاظت واپس پہنچے ہیں۔
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے گردونواح میں متعدد دیہات اور آبادیاں موجود ہیں، جبکہ یہاں مقامی سطح پر بازار، تعلیمی ادارے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
دربوکچ نامی جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ایک دور افتادہ گاؤں ہے جو گمبٹ تحصیل سے لگ بھگ 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں جانے کے لیے پختہ سڑک کی سہولت بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کوہاٹ شہر سے اس گاؤں تک جانے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق دربوکچ، خوشحال گڑھ اور شکردرہ کے درمیان واقع ہے، یہ ایک لمبی پٹی ہے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چلتی ہے اور اس علاقے میں دریا کے کنارے سونے کی تلاش کا کام کیا جاتا ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ دریا کے کناروں سے سونا تلاش کرنے کے معاملے پر اس علاقے میں پہلے بھی مقامی گروہوں کے درمیان لڑائیوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ متعدد مواقع پر ان مقامات پر پولیس کے چھاپے بھی پڑ چکے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





