بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشنکوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمیفرانس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہامریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسےراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلاینکر ربیعہ احسن کیس میں پیش رفت، ملزم شوہر پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشنکوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمیفرانس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہامریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسےراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلاینکر ربیعہ احسن کیس میں پیش رفت، ملزم شوہر پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشنکوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمیفرانس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہامریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسےراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلاینکر ربیعہ احسن کیس میں پیش رفت، ملزم شوہر پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشنکوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمیفرانس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہامریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسےراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلاینکر ربیعہ احسن کیس میں پیش رفت، ملزم شوہر پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ
کھیل10 منٹ پہلے•12 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 12:51
🇬🇧 English

ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘

عائشہ نورانینمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)
ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ڈی سلوا اور کشال مینڈس کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا کی میچ میں واپسی: ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا‘"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • تیسرے روز کے کھیل کے دوران پاکستان کو پہلی اور واحد کامیابی اس وقت ملی جب کمندو مینڈس 42ویں اوور میں محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کو کیچ دے بیٹھے۔
  • جب خراب روشنی کے باعث تیسرے دن کا کھیل بند ہوا تو سری لنکا کا مجموعی سکور چار وکٹوں کے نقصان 404 رنز تھا۔
  • دھننجے ڈی سلوا 20 چوکوں کی مدد سے 167 جبکہ کپتان کشال مینڈس 117 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
  • جہاں دوسرے دن کے کھیل کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف پاکستان کے پالرز کا چرچا تھا وہیں تیسرے دن صارف پاکستان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے نظر آئے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔

تیسرے روز کے کھیل کے دوران پاکستان کو پہلی اور واحد کامیابی اس وقت ملی جب کمندو مینڈس 42ویں اوور میں محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کو کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے 58 رنز بنائے۔

جب خراب روشنی کے باعث تیسرے دن کا کھیل بند ہوا تو سری لنکا کا مجموعی سکور چار وکٹوں کے نقصان 404 رنز تھا۔

دھننجے ڈی سلوا 20 چوکوں کی مدد سے 167 جبکہ کپتان کشال مینڈس 117 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جہاں دوسرے دن کے کھیل کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف پاکستان کے پالرز کا چرچا تھا وہیں تیسرے دن صارف پاکستان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے نظر آئے۔

سپورٹس جرنلسٹ سلیم لکھتے ہیں کہ ’سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان ٹیم کو مہنگا پڑ گیا ،دھننجے ڈی سلوا کو 38 رنز پر چانس ملا اور وہ سنچری بنا گئے۔‘۔

سپورٹس تجزیہ کار مظہر ارشد لکھتے ہیں کہ یہ کشال مینڈس کے لیے کپتانی کا شاندار آغاز ہے۔

’وہ بطور کپتان اپنی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ میچ میں پانچ کیچ بھی پکڑ چکے ہیں، اور ابھی اُن کا کام ختم نہیں ہوا۔‘۔

ایک صارف نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایمپائر کی جانب سے راولپنڈی میں خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے کے فیصلے پر بابر اعظم کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو سعود شکیل اور غازی غوری نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ غازی غوری 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سعود شکیل کا ساتھ دینے ان فارم عرفات منہاس آئے۔ سعود شکیل نے 93 رنز بنائے۔

پاکستان کا سکور نو وکٹوں کے نقصان پر 434 ہوا تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض سات رنز کے سکور پر اوپنر پسندو سوریا بندارا بنا کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے بولر ثاقب خان کی نپی تلی پولنگ تھی۔ انھوں نے سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندی مل کی وکٹ لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔ ثاقب خان کی دوسری وکٹ لاہیرو اوڈارا کی تھی جو 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کرکٹ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر نمودار ہونے والا یہ پیغام پاکستان کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے طیب عارف کی نصف سنچری پر اُن کی تعریف پر مبنی تھا۔

لیکن اس سے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اذان اویس کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے طیب عارف اپنی کور ڈرائیو اور وکٹ کے چاروں جانب کھیلے جانے والے سٹروکس کی بدولت راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود شائقین سے داد سمیٹ رہے تھے۔

طیب عارف کی اننگز کی خاص بات اُن کا سٹرائیک ریٹ تھا، اُنھوں نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

طیب عارف جب پویلین لوٹے تو اگلے بلے باز محمد طحہ تھے اور اُن کا بھی یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا، لیکن اُنھیں اپنے تجربہ کار کپتان بابر اعظم کا ساتھ حاصل تھا۔

محمد طحہ محتاط انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھا رہے تھے، لیکن بابر اعظم راولپنڈی کی گرین ٹاپ وکٹ پر جارحانہ انداز میں بلے بازی کر رہے تھے۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے یہ سوچ کر ہی پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی کہ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار اور راولپنڈی کی خنک صبح میں نمی کا فائدہ اُٹھا کر پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں کو جلد پویلین بھیج دیا جائے گا۔

لیکن پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے طیب عارف اور محمد طحہ کی اننگز اور کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری نے مہمان ٹیم کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا۔

محمد طحہ سے پہلے کپتان بابر اعظم بھی نصف سنچری بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اور ایسے میں محمد طحہ نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن طحہ بھی 105 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لیکن بولرز کے لیے سازگار وکٹ پر یہ دونوں نوجوان بلے باز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز خراب روشنی کے باعث جب ختم ہوا تو پاکستان نے 67.2 اوورز میں 281 رنز بنا لیے تھے۔ سعود شکیل 57 جبکہ وکٹ کیپر غازی غوری سات رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنانا بھی تھی، پاکستان نے 4.17 رنز فی اوور کی اوسط سے یہ رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے دو، دلشان مدوشنکا، ملان رتنائیکا اور سونل دنوشا نے ایک، ایک وکٹ حاصل۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

عائشہ نورانی

نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
12 نومبر 2026•10 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کسی سابق وزیرِ اعظم کے طبی علاج کو محض ایک رسمی کارروائی تک محدود کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے سیاسی سودے بازی کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے۔

12 نومبر 2026•10 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشن

سعودی عرب کی اے آئی انڈیکیٹرز رینکنگ میں نمایاں پوزیشن۔

12 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

کوہاٹ: سونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی کوہاٹ پولیس اور سرکاری ہسپتال کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ دربوکچ کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر کیے گئے ایک حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

12 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہ

فرانس میں آج پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 108ویں سالگرہ قومی سطح پر عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

12 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

امریکا میں روسی سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسے

امریکا میں روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارشیف 66 برس کی عمر میں چل بسے۔

12 نومبر 2026•52 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز۔