عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عمران خان کی آنکھ میں بار بار انجیکشن کیوں لگایا جا رہا ہے اور سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی بیماری کیا ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پمز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آنکھوں کے معالج کی ہدایت پر عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں آنکھوں کا جائزہ بھی شامل تھا۔
- اعلامیے کے مطابق عمران خان کی حالت مستحکم تھی اور عمومی جسمانی معائنہ بھی معمول کے مطابق تھا۔
- پمز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مریض کی رضا مندی حاصل کرنے اور معیاری طبی نگرانی، احتیاطی تدابیر اور طبی پروٹوکول اختیار کرنے کے بعد ماہرینِ امراضِ چشم کی ٹیم نے اُن کی آنکھ میں انٹرا وٹریئل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا۔
- طبی ماہرین کے مطابق اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن عموماً ریٹینا اور بینائی سے متعلق بعض بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم پمز کے اعلامیے میں عمران خان کی تشخیص کی تفصیل بیان نہیں کی گئی ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 10 اور 11 نومبر 2026 کی درمیانی شب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے طبی معائنے اور آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز منتقل کیا گیا تھا۔
پمز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آنکھوں کے معالج کی ہدایت پر عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں آنکھوں کا جائزہ بھی شامل تھا۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان کی حالت مستحکم تھی اور عمومی جسمانی معائنہ بھی معمول کے مطابق تھا۔
پمز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مریض کی رضا مندی حاصل کرنے اور معیاری طبی نگرانی، احتیاطی تدابیر اور طبی پروٹوکول اختیار کرنے کے بعد ماہرینِ امراضِ چشم کی ٹیم نے اُن کی آنکھ میں انٹرا وٹریئل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا۔
طبی ماہرین کے مطابق اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن عموماً ریٹینا اور بینائی سے متعلق بعض بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم پمز کے اعلامیے میں عمران خان کی تشخیص کی تفصیل بیان نہیں کی گئی ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو اس سے قبل بھی متعدد بار یہ انجیکشن دیا جا چکا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تقریباً رات ڈھائی بجے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور آئندہ نگہداشت اور فالو اپ علاج سے متعلق ضروری ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔
پمز ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق عمران خان کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد انھیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے عمران خان سے متعلق یہ تازہ تفصیلات شیئر کیے جانے کے بعد تحریک انصاف نے عمران خان کی صحت اور انھیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی انسان کی صحت کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی کسی سابق وزیرِ اعظم کے طبی علاج کو محض ایک رسمی کارروائی تک محدود کیا جا سکتا ہے۔‘۔
تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے اہلِخانہ، ذاتی معالجین اور قانونی ٹیم کو اُن تک ’فوری اور بلا رکاوٹ‘ رسائی دی جائے۔
تاہم دوسری جانب پاکستانی حکومت متعدد بار یہ دعویٰ کر چکی ہے کہ دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن سے متاثرہ سابق وزیر اعظم کو جیل میں بہترین طبی سہولیات دی گئی ہیں اور اُن کے بروقت علاج میں کوئی کمی نہیں آئی۔
حکومت اور عمران خان کے وکلا کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی اس لیے متاثر ہوئی کیونکہ وہ سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن سے متاثرہ ہیں۔
برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے ’این ایچ ایس‘ کی ویب سائٹ کے مطابق معمر افراد میں بینائی کمزور ہونے کی عمومی وجہ ریٹینل وین آکلوژن یعنی پردۂ چشم کی نس میں رکاوٹ پیدا ہونا ہے، جس سے وہاں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے اور خون کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
انسانی آنکھ کے کالے حصے (پُتلی) کے پیچھے واقع باریک تہہ ’ریٹینا‘ کہلاتی ہے جو کہ پرانے وقتوں کے کیمروں کی فلم جیسی ہوتی ہے۔
اس مقام پر نس میں رکاوٹ پیدا ہونے سے آنکھ سے خون یا دوسرے مائع اجزا ریٹینا میں لیک ہوتے ہیں جس سے زخم بن سکتے ہیں، سوجن ہو سکتی ہے یا پھر آکسیجن کی قلت بھی ہو سکتی ہے۔ یوں آنکھ میں روشنی جذب کرنے والے خلیات کے کام میں خلل پیدا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔
این ایچ ایس کے مطابق یہ بیماری 60 سال سے کم عمر افراد میں زیادہ عام نہیں ہے۔
ریٹینل وین آکلوژن کی دو اقسام ہیں جن میں سے ایک سینٹرل رینیٹل وین آکلوژن کہلاتی ہے جس میں رکاوٹ مرکزی نس میں پیدا ہوتی ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق اس حالت میں بینائی زیادہ بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کئی مریضوں میں ایسا ہوتا ہے کہ جب خون کی نالی بند ہو جاتی ہے تو آنکھ کے پردۂ چشم (ریٹینا) پر متعدد جگہوں پر خون رسنے (ہیمرج) کے نشانات ظاہر ہوتے ہیں، اور بعض اوقات اسی مرحلے میں مریض کی بینائی اتنی زیادہ متاثر ہو جاتی ہے کہ اسے روشنی تک دکھائی دینا بند ہو جاتی ہے جبکہ بعض مریضوں میں بینائی نسبتاً بہتر رہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عام طور پر پہلی مرتبہ بیماری ظاہر ہونے پر جتنی زیادہ بینائی متاثر ہوتی ہے، بعد میں اس کے دوبارہ بحال ہونے کے امکانات اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔
اس بیماری کے علاج کے لیے انٹرا وٹریئل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔
برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے این ایچ ایس کے مطابق انٹراویٹریئل انجیکشن (آنکھ کے شیشہ نما مادے، یعنی ویٹریئس، میں لگایا جانے والا انجیکشن) دوا کو براہِ راست اس جگہ پہنچانے کا ایک طریقہ ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
این ایچ ایس کے مطابق یہ انجیکشن ایک ایسے پروٹین (وی ای جی ایف) کو کام کرنے سے روکتا ہے، جو ریٹینا کے خلیات پیدا کرتے ہیں۔ اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اس کے استعمال سے آنکھ کی اندرونی تہوں میں غیر معمولی خون کی نالیوں کی نشوونما اور ان سے رِساؤ محدود ہو جاتا ہے۔
اس طریقہ علاج کا مقصد بینائی کے مزید خراب ہونے کو روکنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر حرا کے مطابق اس بیماری کے علاج کے لیے کسی بھی مریض کی آنکھ میں لگائے جانے والے انجیکشن کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ ’خاص طور پر اینٹی وی ای جی ایف ادویات کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ بعض مریضوں کو یہ انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لگانے پڑتے ہیں اور ہر ماہ معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا مزید انجیکشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘۔
’اس مقصد کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جن میں او سی ٹی (OCT) ایک اہم ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے پردۂ چشم کی موٹائی اور آنکھ میں جمع ہونے والے سیال یا سوجن کی مقدار کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اگر انجیکشن سے واضح بہتری آ رہی ہو، لیکن سوجن اب بھی موجود ہو اور مزید علاج کی ضرورت ہو، تو مریض کو یہ انجیکشن دوبارہ لگایا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق اسے ماہانہ بنیادوں پر دہرایا جاتا ہے۔‘۔
اُن کے مطابق ’کچھ انجیکشن ایسے ہوتے ہیں جن کے نتائج ہم 60 دن بعد جانچتے ہیں، جبکہ بعض انجیکشنز کے لیے مریض کا ماہانہ فالو اپ کیا جاتا ہے۔‘۔
’ان انجیکشنز کے دو بڑے فوائد ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ یہ آنکھ میں جمع ہونے والے سیال یا پانی کو کم کرتے ہیں، جس سے پردۂ چشم کی سوجن میں کمی آتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ سکیمیا سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔‘۔
اسکیمیا سے مراد یہ ہے کہ جب خون کی نالی بند ہو جائے تو خون کی فراہمی متاثر ہو جاتی ہے، اور خون کی فراہمی کم ہونے سے آکسیجن بھی کم مقدار میں پردۂ چشم (ریٹینا) تک پہنچتی ہے۔ جب ریٹینا کو آکسیجن کی کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ نئی خون کی نالیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اپنی کارکردگی برقرار رکھ سکے۔
تاہم ڈاکٹر حرا کے مطابق یہ نئی خون کی نالیاں بننا کوئی اچھی بات نہیں ہوتی، کیونکہ یہ نالیاں عموماً بہت کمزور ہوتی ہیں اور کسی بھی وقت ان سے خون رس سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پردۂ چشم پر کھنچاؤ بھی پیدا کر سکتی ہیں، جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
اُن کے مطابق اسی لیے آنکھ میں انجیکشن لگائے جاتے ہیں تاکہ ایک طرف غیر معمولی نئی خون کی نالیوں کی افزائش کو روکا جا سکے اور دوسری طرف پردۂ چشم کی سوجن کو کم کیا جا سکے۔ ان دونوں مسائل کو قابو میں رکھنا بینائی کو محفوظ رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔
این ایچ ایس کے مطابق اینٹی وی ای جی ایف دوا ویٹریئس (آنکھ کے اندر موجود جیلی نما مادے) میں انجیکشن کے ذریعے دی جاتی ہے۔
این ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق یہ پورا طبی عمل تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق ’انجیکشن لگانے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور اس سے عموماً بہت کم تکلیف ہوتی ہے۔‘۔
’مریض کو آرام دہ اور نیم دراز حالت میں بٹھانے یا لٹانے کے بعد اُس کی آنکھ کو سُن کرنے کے لیے کچھ قطرے ڈالے جاتے ہیں۔ اس کے بعد آنکھ کے اردگرد کے حصے کو صاف کیا جاتا ہے اور آنکھ کو کھلا رکھنے کے لیے ایک چھوٹا سا آلہ (سپیکیولم) استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ کو پلک جھپکنے کی فکر نہ ہو۔‘۔
’پھر ایک باریک سوئی کے ذریعے دوا آنکھ کے متاثرہ مقام پر انجیکٹ کی جاتی ہے، جس کے بعد آنکھ میں چکناہٹ پیدا کرنے والے چند قطرے ڈالے جاتے ہیں۔‘۔
برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے کے مطابق ’عام طور پر یہ پروسیجر کروانے والے زیادہ تر افراد ایک گھنٹے کے اندر ہسپتال سے واپس گھر جا سکتے ہیں۔ تاہم، بعض صورتوں مریضوں سے انتظار کرنے کو کہا جا سکتا تاکہ آنکھ کے اندرونی دباؤ (آئی پریشر) کی جانچ کی جا سکے۔‘۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر حرا کے مطابق آنکھ میں انجیکشن لگانے کا یہ عمل بعض اوقات ایک سادہ پروسیجر بھی ہو سکتا ہے، یعنی مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور یہ علاج کلینک یا ڈاکٹر کے مطب میں ہی انجام دیا جا سکتا ہے۔
اُن کے مطابق ’بیرونِ ملک صفائی اور جراثیم سے پاک ماحول کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے بعض جگہوں پر آنکھ کے اندر انجیکشن لگانے کا عمل کلینک میں ہی انجام دیا جا سکتا ہے۔ مریض کو لٹا کر آنکھ کو سن کرنے والے قطرے ڈالے جاتے ہیں، انجیکشن لگایا جاتا ہے، اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے آنکھ پر پٹی باندھ دی جاتی ہے، جس کے بعد پٹی ہٹا دی جاتی ہے۔‘۔
ڈاکٹر حرا کے مطابق پاکستان میں یہ عمل عموماً مائنر او ٹی یا آپریشن تھیٹر میں کیا جاتا ہے، جہاں مریض کو لے جا کر انجیکشن دیا جاتا ہے۔
نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





