چینی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چینی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اضافی چینی کی برآمد کے لیے انتظامی، تکنیکی اور طریقہ کار کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔
- اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چینی کے موجودہ ذخائرہ اور ملکی کھپت کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
- اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم نے سرپلس چینی کی ہموار برآمد کےلیے متعلقہ حکام کو اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کمیٹی ارکان کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔
- اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے،ملکی صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اضافی چینی کی برآمد کے لیے انتظامی، تکنیکی اور طریقہ کار کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چینی کے موجودہ ذخائرہ اور ملکی کھپت کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم نے سرپلس چینی کی ہموار برآمد کےلیے متعلقہ حکام کو اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کمیٹی ارکان کی اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی برآمد سے ملکی قیمتوں کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے،ملکی صارفین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی طلب پوری کرنے کے لیے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں، چینی کی برآمد سے ریٹیل قیمتوں پر کوئی دباؤ نہیں پڑنا چاہیے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سرپلس اجناس کی برآمد زرعی معیشت کے استحکام اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



