کراچی میں ایل پی جی سستی ہوگئی، دیگر شہروں میں اضافی قیمتیں برقرار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی میں ایل پی جی سستی ہوگئی، دیگر شہروں میں اضافی قیمتیں برقرار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں خوردہ قیمت 50 روپے کلو تک کم ہوگئی جس کے بعد شہر بھر میں ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت کی جا رہی۔
- گزشتہ ہفتے عمان اور بحرین سے 11500 ٹن ایل پی جی سمندری راستے سے درآمد کی گئی۔
- دوسری جانب، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 550 سے 575 روپے فی کلو فروخت ہو رہی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں رک گئیں تاہم ملک کے دیگر شہروں میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔
کراچی میں خوردہ قیمت 50 روپے کلو تک کم ہوگئی جس کے بعد شہر بھر میں ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت کی جا رہی۔
گزشتہ ہفتے عمان اور بحرین سے 11500 ٹن ایل پی جی سمندری راستے سے درآمد کی گئی۔ ایرانی ایل پی جی تاحال مارکیٹ میں سپلائی نہیں ہو رہی تاہم بارڈر کھلنے اور تجارت بحال ہونے کی اطلاعات سے قیمتوں میں کمی آرہی۔
دوسری جانب، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 550 سے 575 روپے فی کلو فروخت ہو رہی۔
ترجمان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر کے مطابق ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین میاں اجمل کی ضمانت ہوگئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



