کراچی: 9 سالہ بچے کی ہلاکت کا کیس، شک کا فائدہ دیکر ملزمان بری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: 9 سالہ بچے کی ہلاکت کا کیس، شک کا فائدہ دیکر ملزمان بری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملزم عارف قتل اور اعجاز سہولت کاری کے الزام سے بری ہو گئے۔
- دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔
- عدالت نے دونوں مجرموں پر 30، 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
- عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استغاثہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا، استغاثہ کے گواہوں نے ملزم کو فائرنگ کرنے والے شخص کے طور پر شناخت نہیں کیا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): سیشن کورٹ وسطیٰ کراچی نے 9 سال کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے 2 ملزمان کو بری کر دیا۔
ملزم عارف قتل اور اعجاز سہولت کاری کے الزام سے بری ہو گئے۔
دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔
عدالت نے دونوں مجرموں پر 30، 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استغاثہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا، استغاثہ کے گواہوں نے ملزم کو فائرنگ کرنے والے شخص کے طور پر شناخت نہیں کیا۔
سیشن کورٹ وسطیٰ کا کہنا ہے کہ مدعی کے بیان کے مطابق اس نے فائرنگ کی آواز سنی، تفتیشی افسر نے بھی اعتراف کیا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں، لائسنس یافتہ پستول کی ملکیت سے واردات میں استعمال ثابت نہیں ہوتا، فرانزک میں اسلحے اور خول کے درمیان بھی قابلِ اعتماد تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔
پراسیکویشن نے کہا کہ نومبر 2025ء میں گھر میں موجود 9 سالہ مہتاب کو گولی لگی تھی، واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



