’ہمسایہ ہماری حفاظت کر رہا ہے‘: فاروق عبداللہ کی تقریر میں پاکستان کی طرف اشارہ اور انڈین جماعتوں کی تنقید

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’ہمسایہ ہماری حفاظت کر رہا ہے‘: فاروق عبداللہ کی تقریر میں پاکستان کی طرف اشارہ اور انڈین جماعتوں کی تنقید"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فاروق عبداللہ نے سنیچر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کے ایک پروگرام کے دوران پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔
- فاروق عبداللہ کے اس بیان پر جہاں بی جے پی نے سخت ردِعمل دیا ہے، وہیں کانگریس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
- کئی مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت۔
فاروق عبداللہ نے سنیچر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کے ایک پروگرام کے دوران پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔‘۔
فاروق عبداللہ کے اس بیان پر جہاں بی جے پی نے سخت ردِعمل دیا ہے، وہیں کانگریس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
کئی مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت کی۔
فاروق عبداللہ نے کیا کہا تھا؟ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سنیچر کو بارہمولہ میں ایک پروگرام کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔
فاروق عبداللہ نے اپنی تقریر میں آرٹیکل 370 کے تحت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے اور حلقہ بندیوں کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی پر مسلمانوں کے ساتھ ’امتیازی سلوک‘ برتنے کا الزام لگایا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



