یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرون نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں تیل پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جبکہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 3 کروز میزائل داغے گئے۔
- دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے ریاض کی جانب آنے والے 3 کروز میزائل اور مکہ مکرمہ سمیت جنوبی علاقوں کی طرف بھیجے گئے ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- یمنی فوج کے مطابق صوبہ الجوف، مأرب، البیضاء اور تعز میں حوثیوں کے خلاف 773 توپ خانے کے حملے، 44 ڈرون حملے اور 37 راکٹ حملے کیے گئے جن میں 138 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔
- حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل سعودی اتحادی افواج نے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرون نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں تیل پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا جبکہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 3 کروز میزائل داغے گئے۔
دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے ریاض کی جانب آنے والے 3 کروز میزائل اور مکہ مکرمہ سمیت جنوبی علاقوں کی طرف بھیجے گئے ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق صوبہ الجوف، مأرب، البیضاء اور تعز میں حوثیوں کے خلاف 773 توپ خانے کے حملے، 44 ڈرون حملے اور 37 راکٹ حملے کیے گئے جن میں 138 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے۔
حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل سعودی اتحادی افواج نے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔
سعودی اتحادی افواج نے بھی 23 فضائی حملوں میں حوثیوں کے 86 بھاری ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے عدن کے علاقے البریقہ میں سعودی اتحادی افواج کے فوجی کمانڈ مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 8 نومبر تک یمن میں لڑائی کے نتیجے میں 2,098 افراد جاں بحق اور 9,657 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے اب تک 320,000 سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ ہفتے گھر چھوڑنے والے تقریباً 16,000 افراد بھی شامل ہیں۔
حملوں میں طبی مراکز اور ایمبولینسز متاثر ہوئی ہیں جبکہ ایندھن کی قلت کے باعث تعز میں ہنگامی طبی خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





