عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان اب بھی جیل نظر بند ہیں۔
- عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ستمبر 2026 میں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب پاکستان تحریک انصاف اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔
- علیمہ خان کو 20 ستمبر جبکہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 21 ستمبر کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
- ڈپٹی کمشنر لاہور نے 20 ستمبر کو جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھری ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لیے جانے اور نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): وکیل رانا مدثر کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت جاری حکم نامہ واپس لیے جانے کے بعد دونوں بہنوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے اور اب وہ اپنے گھر پہنچ گئی ہیں۔
تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان اب بھی جیل نظر بند ہیں۔
عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو ستمبر 2026 میں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب پاکستان تحریک انصاف اپنے مطالبات کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔
علیمہ خان کو 20 ستمبر جبکہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 21 ستمبر کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر اُن کی نظر بندی 30 دن کے لیے منظور کی گئی تھی، تاہم سات اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل میں اُن کی حراست میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے 20 ستمبر کو جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھری ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لیے جانے اور نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل ایسا ہی حکمنامہ علیمہ خان کے حوالے سے بھی جاری کیا گیا تھا۔
اس حکمنامے میں پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 'نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی سرگرمیاں عوامی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نقصاندہ ہیں۔ پولیس کی جانب سے اُن پر نو مئی کے احتجاج اور سڑکوں کی بندش میں ملوث ہونے، کارکنوں کو سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر اُکسانے اور سوشل میڈیا و عوامی اجتماعات کے ذریعے کارکنوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔'۔
نوٹیفیکیشن میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نے بھی پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے مواد کی بنیاد پر دونوں بہنوں کی 30 روزہ نظربندی کی سفارش کی تھی۔
اسی طرح عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کی نظربندی کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں بھی یہی وجوہات بیان کی گئی تھیں۔
عمران خان کی بہنوں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔
تھری ایم پی او کا قانون پاکستان میں حکومت کو ایسے افراد کو حفاظتی حراست میں رکھنے کے لیے وسیع اختیارات دیتا ہے، جنھیں عوامی تحفظ یا امن و امان کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ قانون ایک طے شدہ مدت کے لیے کسی بھی شخص کی گرفتاری اور نظربندی کی اجازت دیتا ہے، جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔
یہ حراست ایک وقت میں لگاتار چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ تاہم، تین ماہ سے زیادہ طویل حراست کے لیے عدالتی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاکستان میں اس سے پہلے بھی عوامی احتجاج یا سیاسی جماعتوں کے جلسوں سے قبل سیاسی رہنماؤں کو نظربند کیا جاتا رہا ہے۔
تھری ایم پی او کے قانون کے مطابق متاثرہ شخص اس فیصلے کو صوبائی حکومت کے سامنے چیلنج کر سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





