بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دینیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
سائنس و ٹیکنالوجی•31 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:48
🇬🇧 English

یمن کا حوثیوں پر ایران کی مدد سے اسلحہ اور جدید فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا الزام

مریم نقویخصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی
یمن کا حوثیوں پر ایران کی مدد سے اسلحہ اور جدید فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا الزام
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یمن کا حوثیوں پر ایران کی مدد سے اسلحہ اور جدید فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا الزام"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ریاض میں ایک ڈرون کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
  • ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر لکھا کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کے علاقے میں ایک ’دشمن ڈرون‘ کو روک کر تباہ کیا۔
  • انھوں نے مزید بتایا کہ ڈرون کا ملبہ تباہ کیے جانے کے بعد علاقے میں گرا، تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
  • ترکی المالکی نے اس سے چند گھنٹے قبل سعودی عرب کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی دو دیگر ڈرونز مار گرائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): لائیو , یمن کا حوثیوں پر ایران کی مدد سے اسلحہ اور جدید فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا الزام یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی انصار اللہ گروپ کے بار بار حملوں کی مذمت کرے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ حکومت نے اسلحے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ریاض میں ایک ڈرون کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر لکھا کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کے علاقے میں ایک ’دشمن ڈرون‘ کو روک کر تباہ کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ڈرون کا ملبہ تباہ کیے جانے کے بعد علاقے میں گرا، تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ترکی المالکی نے اس سے چند گھنٹے قبل سعودی عرب کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی دو دیگر ڈرونز مار گرائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی۔‘۔

عراقچی نے ایکس پر جرمن چانسلر کے بیان کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ سال جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر بمباری شروع کی تو مرز نے اس کا خیرمقدم کیا تھا اور کہا تھا کہ ’وہ یورپ کا گندا کام کر رہے ہیں۔‘۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ’100 ارب یورو اس تباہ کن نقصان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ایران کی طاقتور مسلح افواج ان لوگوں کو پہنچائیں گی جو ہمارے عوام کو نقصان پہنچانے کی جرات کریں گے۔‘۔

انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی۔‘۔

دوسری جانب جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جمعے کو جنوبی کوریا کا دورہ مکمل ہونے پر کہا تھا کہ ’وہ تنازع میں شامل تمام فریقوں سے صرف یہی درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ تسلیم کریں کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جرمنی کے معاشی مفاد میں بھی یہی ہے کہ جنگ جلد ختم ہو، کیونکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یورپ کو پہلے ہی 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔‘۔

یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی انصار اللہ گروپ کے بار بار حملوں کی مذمت کرے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ حکومت نے اسلحے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب سفیر عبداللہ السعدی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کیا۔

السعدی کے مطابق، حوثی جنگجوؤں نے 28 اکتوبر کو عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ہوائی اڈے پر یہ چھٹا حملہ تھا۔ ان حملوں سے مسافروں اور ہوائی اڈے کے عملے کی زندگیاں خطرے میں پڑیں جبکہ متعدد پروازوں کا رخ بھی تبدیل کرنا پڑا۔

یمنی حکومت نے شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کو ’جنگی جرم اور مسافروں، پروازوں کے عملے اور ہوائی اڈے کے کارکنوں کی زندگیوں کے لیے براہِ راست خطرہ‘ قرار دیا۔

حکومت کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات کو بار بار نشانہ بنائے جانے پر عالمی برادری کو محض تشویش اور مذمت کے بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، تاکہ شہری ہوائی اڈوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہو۔

سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں یمن نے خبردار کیا کہ حوثی جنگجو سمگلنگ کے نیٹ ورکس اور ایران کی مدد سے جدید ہتھیار اور فوجی ٹیکنالوجی حاصل کر رہے ہیں، جس سے بین الاقوامی پابندیوں کے نظام کی مؤثریت کو سنگین چیلنج درپیش ہے۔

یمنی حکومت نے ایران پر حوثی جنگجوؤں کو فوجی مدد فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ اس کے مطابق، ایرانی مدد کے باعث حوثی جنگجو بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتیوں کے ذریعے حملے کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب اور خلیج عدن میں بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی اداروں کی بحالی اور سلامتی و استحکام کے قیام میں مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے طے شدہ اصولوں، بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔

حکومت نے چار ملین آبادی والے شہر تعز کے مسلسل محاصرے پر بھی تشویش ظاہر کی اور اس کے سنگین انسانی نتائج سے خبردار کیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے سنیچر کی صبح ملک کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی عرب کا مشرقی علاقہ ملک کا اہم معاشی مرکز سمجھا جاتا ہے اور حالیہ ہفتوں میں حوثی جنگجوؤں کی جانب سے اسے متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس علاقے میں سعودی عرب کے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں، جبکہ تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کا صدر دفتر بھی یہیں واقع ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہونے والے ایک حملے میں آرامکو کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ کے دوران سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان تنازع بھی شدت اختیار کر گیا ہے، جس سے خطے میں ایک اور محاذ کھل گیا ہے۔

حکومت نے جمعے کو ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 400 روپے 67 پیسے سے بڑھ کر 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر (سنیچر) سے 2 نومبر (پیر) تک ہو گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ’ماسکو یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے، تاہم اگر یورپ کے ساتھ جنگ چھڑی تو اس کا کوئی فاتح نہیں ہو گا۔‘۔

جمعرات کو افریقی رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس کی میزبانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ ’روس یورپ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے تیار ہے، لیکن وہ ایسا کوئی تنازع نہیں چاہتا۔‘۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم یورپی ممالک کے ساتھ مکمل اور بامعنی تعلقات بحال کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔‘۔

پوتن کا کہنا تھا کہ ’ہم تیار ہیں، لیکن یورپ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ اگر کوئی جنگ چاہتا ہے تو اسے تیاری کرنی چاہیے، لیکن اب تک وہ روس کو سٹریٹجیک میدان میں شکست دینے کا اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔ اگر معاملات بہت آگے بڑھ گئے تو کوئی بھی فاتح نہیں ہو گا، اس بات کو کسی کو نہیں بھولنا چاہیے۔‘۔

روسی صدر نے رواں ہفتے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب اور ناروے کے وزیرِاعظم یوناس گار سٹورے کے ساتھ اپنی ٹیلی فون پر گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ماسکو سے رابطہ کر کے درست فیصلہ کیا، اگرچہ بعض یورپی دارالحکومتوں کی جانب سے اس اقدام پر تنقید کی گئی تھی۔

پوتن نے مزید کہا کہ ’روس بحیرۂ بالٹک میں جہاز رانی کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں چاہتا۔‘ ان کے مطابق رابطوں اور مواصلات پر پابندیاں ایسی صورتحال پیدا کر سکتی ہیں جیسی فروری میں امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں دیکھی گئی۔

انھوں نے سوال کیا کہ ’کیا کوئی خلیج یا آبنائے ہرمز جیسی صورتحال بحیرۂ بالٹک میں بھی چاہتا ہے؟ میں نہیں جانتا۔ ہم ایسا نہیں چاہتے، لیکن کسی بھی چیلنج کا جواب دیں گے۔‘۔

امریکہ نے یوکرین کو روسی فضائی حملوں سے دفاع کے لیے 500 پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل میں ’کئی سال‘ لگ سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جدید ’پی اے سی تھری انٹرسیپٹر‘ میزائلوں کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ہو گی اور ان کی پوری ادائیگی یورپ اور کینیڈا میں یوکرین کے اتحادی کریں گے۔

زیلنسکی نے جمعے کی شب ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی تیز کرے۔ ان کے مطابق یہ واحد مؤثر دفاعی نظام ہے جو روس کے تباہ کن بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پیش رفت رواں ماہ کے آغاز میں زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس وقت امریکہ نے روسی ڈیزل کی خریداری کے ایک معاہدے کے تحت روس پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کی تھی۔

ٹرمپ نے اس دوران کہا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کی غرض سے یوکرین کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملہ شروع کیا تھا، جبکہ اس سے پہلے وہ کریمیا اور مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس کے بعض حصوں پر قبضہ کر چکا تھا۔

تاہم 20 اکتوبر کو اوسلو میں زیلنسکی کی امریکی نمائندوں سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مجوزہ فروخت سے یوکرین کے دفاع کو بہتر بنانے اور یورپ میں سیاسی و معاشی استحکام کو مضبوط کرنے کے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت ملے گی۔

بیان کے مطابق میزائلوں کی خریداری کے لیے کینیڈا، جرمنی اور ناروے کے عطیات، جَمپ سٹارٹ پروگرام اور یورپی یونین کے یوکرین سپورٹ لون کے تحت فراہم کردہ رقوم استعمال کی جائیں گی۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اس معاہدے کی مرکزی ٹھیکیدار ہو گی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت کے لیے امریکی حکومت کی کوئی رقم استعمال نہیں کی جائے گی۔

میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کیوں؟

یوکرین کو ان میزائلوں کی فوری ضرورت ہے، تاہم دنیا بھر میں پیٹریاٹ میزائلوں کی قلت پائی جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے ان میزائلوں کا استعمال بھی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق پیٹریاٹ میزائلوں کی سالانہ پیداوار تقریباً 600 ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے میزائلوں کی تیاری اور ترسیل کا شیڈول کیا ہو گا، تاہم اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ پہلے سے تیار میزائلوں کے بجائے نئے میزائلوں کی تیاری سے متعلق ہے، جس کے باعث فوری فراہمی کا امکان کم ہے۔

زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ یوکرین اہم میزائلوں کی فراہمی کی امریکی منظوری کے لیے تقریباً ایک ماہ سے انتظار کر رہا تھا اور اس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

انھوں نے جمعے کی شب ایکس پر امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم کہا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی ضرورت ’ابھی‘ ہے۔

زیلنسکی کے مطابق موسمِ سرما سے قبل روس نے یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں اور گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک کے بجلی کے نظام کے اہم حصوں پر 30 سے زائد حملے کیے ہیں۔

جی 20 اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کے خلاف احتجاج۔

دوسری جانب امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران یورپی سفارت کاروں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی موجودگی پر احتجاجاً سرکاری گروپ تصویر کے لیے کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔

اجلاس کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اجلاس کے دوران لاوروف سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’میں روسی وزیر خارجہ سے براہِ راست کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس جنگ میں جارح کون ہے۔‘۔

انھوں نے روسی حکومت پر یوکرین میں بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

یاد رہے کہ جولائی میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل خود تیار کرنے کا لائسنس دینے پر اتفاق نہیں کیا، حالانکہ اس سے تین ہفتے قبل انھوں نے یوکرین کو یہ حق دینے کی پیشکش کی تھی۔

سعودی عرب اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے، جس کے تحت امریکہ 2030 میں ریاض میں ہونے والی عالمی نمائش (ایکسپو 2030) میں شرکت کرے گا۔

ترکی کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان نے امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات، غزہ کی صورتحال، روس اور یوکرین کی جنگ اور دیگر علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران اور دیگر علاقائی و عالمی امور زیرِ بحث آئے تھے۔

اس گفتگو کے دوران اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی عمل کی بحالی اور اسی کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور تہران بات چیت کا خواہش مند ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور بات کر بھی رہے ہیں۔ سچ پوچھیں تو ہمارے پاس ایک موقع موجود ہے۔‘۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو ایک غیر معمولی صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر امریکی ٹیکس دہندگان کے بہت کم اخراجات آ رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی تجویز پر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے قطری ثالثوں اور ایرانی حکام کے درمیان تہران میں طویل بات چیت ہوئی ہے۔

دنیا کے 22 ممالک کی 113 بندرگاہوں پر جمعے کو بندرگاہوں کے کارکنوں اور بحری جہازوں کے عملے نے ہڑتال کی، جس کے باعث بعض بندرگاہوں اور شپنگ کمپنیوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ ہڑتال بندرگاہوں کے ذریعے ہتھیاروں کی منتقلی اور مشرقِ وسطیٰ اور بحیرۂ اسود میں جاری جنگوں کے دوران بحری جہازوں کے عملے کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات کے خلاف کی گئی۔

اس ہڑتال کی حمایت 25 سے زائد مزدور یونینز نے کی ہے۔ ہڑتال میں یونان، فرانس، اٹلی، سپین، ترکی، مراکش اور انڈیا کی بڑی بندرگاہیں بھی شامل ہیں۔

یونان کی سی فیئررز یونین کے ایک رہنما نے بندرگاہ پیرائس میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان کی جنگوں کے لیے کام نہیں کرتے اور نہ ہی توپوں کے آگے قربانی کا بکرا بنیں گے۔‘۔

یونان کی سی فیئررز یونین کے مطابق اکتوبر کے پہلے 21 دنوں کے دوران خلیجِ فارس میں بحری جہازوں پر حملوں کے 28 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ یونین کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیرۂ اسود میں ہونے والے حملوں میں بھی 40 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ہڑتال کرنے والے کارکنوں کے دیگر مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ، کام کے حالات بہتر بنانا اور جنگ زدہ علاقوں سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانا شامل ہیں۔

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے ’پُر امید مگر محتاط‘ ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاہم، بعض ’طاقت ور عناصر‘ بھی موجود ہیں جو جنگ کے تسلسل کو اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احمد شریف چوہدری نے ان قوتوں کی نشان دہی نہیں کی، تاہم کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ تہران مثبت پیش رفت کی علامت ہے۔

عاصم منیر اکتوبر کے دوران دو مرتبہ تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ پیر کے روز انھوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالن کے ہمراہ ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا، ’اگر کوئی مثبت اشارہ نہ ہوتا تو فیلڈ مارشل دو مرتبہ تہران کیوں جاتے؟‘۔

تاہم انھوں نے تہران میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ آیا امریکہ ان سفارتی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے اراکین کی شمولیت کے لیے کوئی رکاوٹ موجود نہیں۔

ان کے مطابق جو بھی ملک اجتماعی دفاع اور علاقائی امن کے بارے میں مشترکہ مؤقف رکھتا ہو، اس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے میں ایران کی ممکنہ رکنیت کا حتمی فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی سیاسی قیادت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے سات اگست کو ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اراکین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

داخلی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان فوج نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی کے خلاف کارروائیاں انٹیلیجنس بنیادوں پر جاری ہیں اور ایسے آپریشنز کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر خطرناک اوڈھ گینگ کے ارکان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بھٹیوٹ روڈ، بوٹا گاؤں کے قریب سی سی ڈی ٹیم کو اوڈھ گینگ کے مسلح ملزمان کا سامنا کرنا پڑا جنھوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دوہرے قتل کے مقدمے کا مبینہ سرغنہ حق نواز اور اس کا ساتھی سلیم عرف شیم ’اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ‘ بن کر ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد خطرناک اوڈھ گینگ کے رکن تھے۔ ان کے قبضے سے 30 بور کے دو عدد پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے 2026 میں فتح جنگ کے علاقے میں منصوبہ بندی کے تحت دو معذور بچوں کو قتل کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق واردات کے بعد ملزمان نے مقتولین کے حلیے بگاڑ کر انھیں اپنا رشتہ دار ظاہر کیا اور اپنے مخالفین کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مقدمے میں ایک لڑکی کو اپنی بیٹی ظاہر کرتے ہوئے اغوا اور ریپ کے الزامات بھی شامل کیے گئے تھے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر میں شامل الزامات اور دعوے پولیس ترجمان کے بیان پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔

بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں ڈرون حملوں کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈرونز مار گرائے ہیں۔

سرکاری سطح پر بلوچستان میں ایک ہی علاقے میں پانچ ڈرونز مار گرانے کا یہ پہلا دعویٰ ہے۔

بابر یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران افغانستان کی جانب سے بلوچستان کے بعض علاقوں میں ڈرون حملوں کے واقعات سامنے آئے، تاہم خاران میں مار گرائے جانے والے ڈرونز کے بارے میں حکام نے کسی مخصوص تنظیم یا گروہ کا نام نہیں لیا۔

البتہ معاون برائے میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں ان حملوں کے ذمہ داروں کے لیے وہی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جو سرکاری حکام کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو مار گرایا اور حملہ آور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے ایران پر ممکنہ نئے امریکی حملوں سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جنوبی کوریا کے اپنے دورے کے اختتام پر جمعہ کے روز انھوں نے کہا کہ ’میں صرف تمام فریقوں سے یہ درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔‘۔

مرٹز کا کہنا تھا کہ جرمنی جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے سفارتی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر کا یہ بھی کہنا کہ ان کا ملک معاشی طور پر جنگ کے جلد خاتمے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پہلے ہی یورپ کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہیں۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ملین سے بیرل زائد تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ’غیر مجاز‘ قرار دیے گئے راستے سے جمعہ کے روز گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا یہ تیسرا آئل ٹینکر ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے دہانے پر اب بھی کھڑا ہے اور اس میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ٹینکر کا نام اور اس کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گَئی ہیں۔ بیان میں ٹینکر کے عملے کی صورتِ حال کے متعلق بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس سے قبل پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصوں میں دو آئل ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جسے ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، اور بعد ازاں آبنائے کے جنوبی پانیوں میں رک گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور مقام معلوم کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور وہ ’امریکی فوج کی حمایت سے‘ آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ان کی 377 کنال زمین نیلام کی جا رہی ہے۔

سابق وزیر کا کہنا ہے کہ ’پہلے میری تقریباً 800 کنال زرعی اراضی نیلام کی گئی، اسلام آباد اور اٹک میں میرے گھر سیل کیے گئے اور اٹک کی زمین بھی نیلام کر دی گئی۔ اب جنڈ میں مزید 377 کنال زمین نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔‘۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ’اگر عمران خان سے وفاداری کی یہی قیمت ہے تو میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن خان صاحب کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔‘۔

انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپ جائیداد ضبط کر سکتے ہیں، روزگار کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور ذاتی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، لیکن جبر کے ذریعے کسی سے سیاسی اطاعت حاصل نہیں کر سکتے۔‘۔

عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے کہا ہے کہ عمانی بحریہ نے پانامہ کے پرچم تلے چلنے والے ایک تجارتی جہاز کے 25 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ جہاز حملے کے بعد آگ لگنے سے متاثر ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ واقعہ عمان کے علاقے مسندم کے ساحل سے تقریباً 1.6 بحری میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ بحریہ نے مرکز کے ساتھ رابطے اور تعاون کے ذریعے جہاز کے عملے کو منتقل کیا اور انھیں ضروری طبی سہولیات فراہم کیں۔

بیان میں حملے کی نوعیت، ممکنہ ذمہ داروں یا جہاز کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ جنگ کس طرح ختم ہو گی۔

ٹرمپ نے آج، امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات سے قبل، کنساس سٹی کے ایک مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’یہ معاملہ جلد نمٹ جائے گا۔ ہمیں اس بات کی ضمانت درکار ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘۔

ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکہ انتخابات کے انعقاد سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصوں میں دو آئل ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جسے ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، اور بعد ازاں آبنائے کے جنوبی پانیوں میں رک گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور مقام معلوم کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور وہ ’امریکی فوج کی حمایت سے‘ آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعدد ریڈیو وارننگز کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ جہاز ایک غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے، جہاں انھیں حادثہ پیش آیا۔

پاسداران انقلاب نے ان جہازوں کے رک جانے اور ان میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری بھی امریکہ اور ایرانی قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر عائد کی ہے۔

تاہم جاری کردہ بیان میں آئل ٹینکروں کے نام، رجسٹریشن یا عملے کی صورتحال کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی، اور اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مریم نقوی

خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔