یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے، راجا ناصر عباس

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے، راجا ناصر عباس"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- علامہ ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہا گیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔
- انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کے بعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
- علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہوں گے، اے پی سی کے لیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری ہوں گے۔
- علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کر لی ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے۔
علامہ ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہا گیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کے بعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہوں گے، اے پی سی کے لیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری ہوں گے۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کر لی ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شکوک وشبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ بانی کی صحت کے حوالے سے سب اچھا نہیں ہے۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تمام پالیسیاں پارلیمنٹ سے بنائی جائیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اے پی سی قومی اتفاق رائے کی طرف پہلا قدم ہوگا، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک ساتھ بیٹھیں گی اور سب کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی قوتوں کو دعوت دیں گے کہ آئین کے لیے آگے بڑھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



