100 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ کیا ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "100 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ کیا ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے پی پی کے مطابق پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ منصوبے کے ابتدائی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بڑے سولر تنصیبات کیلیے چار مقامات بھی متعین کیے جا چکے ہیں۔
- وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ علاقے میں ترقیاتی۔
- منصوبے میں شمسی توانائی کی پیداوار کے ساتھ بیٹری انرجی اسٹوریج کی سہولت بھی شامل ہے، جس کا مقصد بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور علاقے کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): (28 اکتوبر 2026): گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے پی ایس ڈی پی کی معاونت سے 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی منصوبہ پاور ڈویژن کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے، جس میں 82 میگاواٹ کے بڑے سولر تنصیبات، 499 سرکاری عمارتوں پر مجموعی طور پر 18 میگاواٹ کے سولر سسٹمز اور بیٹری انرجی اسٹوریج کی سہولت شامل۔
اے پی پی کے مطابق پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ منصوبے کے ابتدائی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بڑے سولر تنصیبات کیلیے چار مقامات بھی متعین کیے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ علاقے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلیے قابل عمل سفارشات مرتب کی جا سکیں۔
منصوبے میں شمسی توانائی کی پیداوار کے ساتھ بیٹری انرجی اسٹوریج کی سہولت بھی شامل ہے، جس کا مقصد بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور علاقے کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا۔
یہ منصوبہ گلگت بلتستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ، سرکاری عمارتوں میں شمسی توانائی کے استعمال اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی کیلیے معاون ثابت ہوگا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



