جمعہ، 13 نومبر 2026ء3 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنما نظر کیے گئے، بیرسٹر سیف181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمتجینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکششمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئیسولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاریفیصل آباد: عدالت سے واپسی پر مخالفین نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوتآئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویشڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلانپی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنما نظر کیے گئے، بیرسٹر سیف181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمتجینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکششمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئیسولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاریفیصل آباد: عدالت سے واپسی پر مخالفین نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوتآئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویشڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلانپی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنما نظر کیے گئے، بیرسٹر سیف181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمتجینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکششمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئیسولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاریفیصل آباد: عدالت سے واپسی پر مخالفین نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوتآئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویشڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلانپی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنما نظر کیے گئے، بیرسٹر سیف181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمتجینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکششمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئیسولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاریفیصل آباد: عدالت سے واپسی پر مخالفین نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملک نور اعوان کی ملاقات، دورۂ جاپان کی دعوتآئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویشڈنمارک کا غزہ میں سیلاب اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے 9 ملین ڈالرز امداد کا اعلان
پنجاب40 منٹ پہلے•13 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:23
🇬🇧 English

181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟

عائشہ نورانینمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)
181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "181 فٹ لمبی سرنگ اور ’دو کروڑ کا تیل‘: راولپنڈی میں زیرِ زمین خام تیل کی چوری کیسے پکڑی گئی؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پولیس نے ایک گھر کے زیر زمین ٹینک سے چوری کیا گیا 1431 لیٹر کروڈ آئل برآمد کرنے کے علاوہ اس مبینہ واردات میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔
  • اس کیس کی ایف آئی آر پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے سینیئر ایگزیکیٹیو افسر شاہد احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
  • مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ پاکستان آئل فیلڈ لمٹیڈ زیر زمین ذخائر سے خام تیل (کروڈ آئل) نکال کر اپنی ہائی پریشر پائپ لائینوں کے ذریعے اٹک آئل ریفائنری (راولپنڈی) کو سپلائی کرتی ہے تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے کمپنی کی خام تیل ترسیل کرنے والی پائپ لائینوں سے تیل چوری کی اطلاعات موصول ہو رہی تھی۔
  • ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ خام تیل کی چوری کی اطلاعات رنیال (راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں آنے والا ایک علاقہ) سے مورگاہ کے درمیانی علاقے سے موصول ہوئی تھیں جس کا کھوج لگانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی تھی۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں پولیس نے تین ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انھوں نے ایک طویل سرنگ کی مدد سے پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کی زیر زمین پائپ لائن سے سوا دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 1100 بیرل کروڈ آئل (خام تیل) چوری کیا ہے۔

پولیس نے ایک گھر کے زیر زمین ٹینک سے چوری کیا گیا 1431 لیٹر کروڈ آئل برآمد کرنے کے علاوہ اس مبینہ واردات میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

اس کیس کی ایف آئی آر پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے سینیئر ایگزیکیٹیو افسر شاہد احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ پاکستان آئل فیلڈ لمٹیڈ زیر زمین ذخائر سے خام تیل (کروڈ آئل) نکال کر اپنی ہائی پریشر پائپ لائینوں کے ذریعے اٹک آئل ریفائنری (راولپنڈی) کو سپلائی کرتی ہے تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے کمپنی کی خام تیل ترسیل کرنے والی پائپ لائینوں سے تیل چوری کی اطلاعات موصول ہو رہی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ خام تیل کی چوری کی اطلاعات رنیال (راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں آنے والا ایک علاقہ) سے مورگاہ کے درمیانی علاقے سے موصول ہوئی تھیں جس کا کھوج لگانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی تھی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق آٹھ نومبر کو وہ دیگر سٹاف ممبران کے ہمراہ رنیال کے علاقے میں گشت کر رہے تھے جب انھیں ایک رہائشی مکان کے باہر سے خام تیل کی بُو محسوس ہوئی جس پر ٹیم کو شبہ ہوا کہ مذکورہ مکان میں تیل کی چوری کا کوئی غیر قانونی عمل جاری ہو سکتا ہے۔

ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور مکان میں موجود تین اشخاص نے پوچھ گچھ پر بتایا کہ مکان کے کار پورچ میں کھڑی گاڑی کے نیچے زیر زمین ٹینک میں چوری شدہ خام تیل موجود ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اس زیر زمین ٹینک کا معائنہ کیا گیا تو وہاں سے 1431 لیٹر کروڈ آئل برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گھر سے گرفتار کیے گئے تین افراد میں سے ایک نے بتایا کہ انھوں نے زیر زمین سرنگ کھود کر کمپنی کی ہائی پریشر پائپ لائن پر کلیمپ (Clamp) لگایا ہوا ہے جس کی مدد سے کروڈ آئل مبینہ طور پر چوری کیا جاتا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھر میں مزید کھدائی کروانے پر انکشاف ہوا کہ ملزمان نے کمپنی کی زیر زمین ہائی پریشر کروڈ آئل پائپ لائن پر غیر قانونی ٹیمپرنگ کر کے کلیمپ نصب کیا ہوا ہے جس کے ذریعے 181 فٹ طویل پائپ بذریعہ سرنگ زیر زمین بچھایا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی پائپ ایک ملحقہ خالی پلاٹ کی زمین کے نیچے سے گزار کر رہائشی مکان کے اندر تک بذریعہ سرنگ پہنچایا گیا تھا اور اس کی مدد سے کروڈ آئل چوری کیا جا رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مذکورہ گھر کرائے پر لیا ہوا تھا۔

مقامی پولیس نے مطابق انھوں نے جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا 1431 لیٹر کروڈ آئل، ہائی پریشر پائپ اور اس کام میں استعمال ہونے والا دوسرا سامان برآمد کر لیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کی کروڈ آئل پائپ لائن کے ساتھ غیر قانونی ٹمپرنگ اور کروڈ آئل کی چوری کے باعث پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے اور نقصانات سے متعلق رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر سوا دو کروڑ سے زیادہ مالیت کا تقریباً 1100 بیرل کروڈ آئل چوری ہوا ہے۔ پولیس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں چند دیگر افراد کے علاوہ کچھ نجی پیٹرول پمپس کے مالکان اور کچھ دکانداروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے مکمل ریکی کے بعد یہ مکان ایک سال پہلے کرائے پر حاصل کیا تھا۔

تفتیشی افسر رضوان اعوان نے کہا کہ ملزمان کے مطابق چوری کی غرض سے بنائی گئی طویل سرنگ کی کھدائی کا کام تین ماہ میں مکمل ہوا تھا جس کے بعد پائپ کے ذریعے پاکستان آئل فیلڈز کی مرکزی پائپ لائن کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق جس مکان میں یہ کارروائی ہوئی وہ علاقہ اہم اور حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ رات کے اوقات میں خام تیل نکالتے اور ایک، دو روز اسے اپنے پاس سٹور کرنے کے بعد گاڑیوں میں لوڈ کر کے ترسیل کرتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

عائشہ نورانی

نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
13 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنما نظر کیے گئے، بیرسٹر سیف

سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا۔

13 نومبر 2026•41 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

جینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکش

جینسن ہوانگ : فوٹو اے ایف پی معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اسکینڈل کے بعد آرٹیفیشل۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

شمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئی

شمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر سے زائد چوری کر لیے: ایف بی آئی۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

سولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاری

سولر و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ضوابط جاری۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

فیصل آباد: عدالت سے واپسی پر مخالفین نے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔