2 ڈی بار کوڈ نفاذ پر سمجھوتا نہیں ہوگا، ادویات کا ڈیٹا جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مصطفیٰ کمال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "2 ڈی بار کوڈ نفاذ پر سمجھوتا نہیں ہوگا، ادویات کا ڈیٹا جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مصطفیٰ کمال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت اجلاس میں ادویات پر 9 اکتوبر کے بعد 2 ڈی بارکوڈ کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
- اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سی ای او ڈریپ اور متعلقہ اداروں کے حکام سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت۔
- اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
- وزارت صحت کے مطابق مقررہ مہلت کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 ڈی بار کوڈ کے نفاذ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت اجلاس میں ادویات پر 9 اکتوبر کے بعد 2 ڈی بارکوڈ کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سی ای او ڈریپ اور متعلقہ اداروں کے حکام سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً 80 فیصد ادویات پر کمپنیوں نے 2 ڈی بارکوڈ لگانا شروع کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق مقررہ مہلت کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔ ادویات کا ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کریں گے، جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 ڈی بارکوڈ کے نفاذ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تمام فارماسیوٹیکل کمپنیاں مقررہ تقاضوں کے مطابق اپنا سیریلائزیشن ڈیٹا ڈریپ کوجمع کرائیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



