59 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم بابر عرف سلمان گرفتار ہو گیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "59 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم بابر عرف سلمان گرفتار ہو گیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکیوں کو ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا تھا، جہاں سے وہ تمام لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔
- پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوا۔
- پولیس کے مطابق فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص، کوآرڈینیٹر نرگس اور دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ بابر عرف سلمان اس واردات کا مرکزی منصوبہ ساز۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: گڈاپ سٹی پولیس نے ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلانے اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر عرف سلمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکیوں کو ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا تھا، جہاں سے وہ تمام لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ ملزم یہ موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص، کوآرڈینیٹر نرگس اور دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ بابر عرف سلمان اس واردات کا مرکزی منصوبہ ساز۔
یہ واقعہ 30 ستمبر کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں واقع انصاری میڈوز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا، جہاں مختلف علاقوں سے 59 خواتین کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کراچی میں ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق خواتین کو بتایا گیا تھا کہ انھیں ایک ایونٹ میں کام کے لیے منتخب کیا جائے گا، جہاں یومیہ 2 ہزار روپے کے علاوہ کھانا اور آمدورفت کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



