6 ماہ بعد گورنر راج ختم اور کے پی حکومت بحال ہوگی: طارق فضل چوہدری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "6 ماہ بعد گورنر راج ختم اور کے پی حکومت بحال ہوگی: طارق فضل چوہدری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دی اردو پوسٹ کے پروگرام ’آن مائی ریڈار‘ میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پورے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی۔
- طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اے پی سی بلائیں تو ہمیں دعوت دیں تاکہ حقائق بتائیں۔
دی اردو پوسٹ کے پروگرام ’آن مائی ریڈار‘ میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پورے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی ہے، 6 ماہ بعد گورنر راج آئینی طور پر ختم ہو جائے گا اسے توسیع نہیں دی جا سکتی، 6 ماہ بعد صوبائی اسمبلی بحال ہوگی اور دہشتگردی کے خاتمے تک ایمرجنسی نافذ رہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اے پی سی بلائیں تو ہمیں دعوت دیں تاکہ حقائق بتائیں، جن چیزوں پر اختلاف رائے نہیں ان پر سیاسی رہنماؤں کو اکٹھا ہونا چاہیے، اے پی سی کیلیے حکومت سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، اگر بلایا گیا تو میں خود ایمرجنسی اور گور نراج لگانے کی وجوہات بتاؤں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج بھی اپوزیشن کے ساتھ تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے کیلیے تیار ہیں، پی ٹی آئی لیڈرز میڈیا پر مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن جب دعوت دی جائے تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی بھی ایسا ایک لیڈر نہیں جس پر سب کا اتفاق رائے۔
ایک سوال کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ تفصیل میڈیا پر نہیں بتائی جا سکتی کہ اپوزیشن میں کس سے رابطے ہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت ہو رہی ہے وہ کچھ میڈیا پر ہے کچھ ان کیمرہ ہے، پی ٹی آئی کو آج بھی کے پی میں تعاون کرنا چاہیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



