آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے پیر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی ان کا 14 سالہ بین الاقوامی کریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
- گلین میکسویل جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کے باعث شہرت رکھتے تھے۔
- ان کے کیریئر کی یادگار ترین اننگز 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف تھی، جب آسٹریلیا نے 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔
- 38 سالہ کرکٹر نے 149 ون ڈے، 130 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 7 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے پیر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی ان کا 14 سالہ بین الاقوامی کریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
گلین میکسویل جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ وہ دو مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے اور چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلے ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔
ان کے کیریئر کی یادگار ترین اننگز 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف تھی، جب آسٹریلیا نے 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ میکسویل نے ناقابلِ شکست 201 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کے ساتھ 202 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو 293 رنز کا ہدف عبور کرایا۔
38 سالہ کرکٹر نے 149 ون ڈے، 130 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 7 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



