چین نے متنازع بیان پر ایمباپے کی معذرت قبول کرلی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "چین نے متنازع بیان پر ایمباپے کی معذرت قبول کرلی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور مختلف برانڈز کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔
- چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ہم متعلقہ شخص کی جانب سے کی گئی معذرت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
- 27 سالہ ایمباپے نے فرانسیسی ٹاک شو دی برج میں گفتگو کرتے ہوئے ماؤ زے تنگ سے مشابہت رکھنے والے ایک میم کا ذکر کیا اور انہیں چینی آمر قرار دیا تھا۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): بیجنگ: چین نے فرانس کے کپتان فٹبالر کائلین ایمباپے کے چین کے سابق عظیم رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق متنازع بیان پر معذرت قبول کرلی۔
رپورٹس کے مطابق ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور مختلف برانڈز کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ہم متعلقہ شخص کی جانب سے کی گئی معذرت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔“۔
27 سالہ ایمباپے نے فرانسیسی ٹاک شو دی برج میں گفتگو کرتے ہوئے ماؤ زے تنگ سے مشابہت رکھنے والے ایک میم کا ذکر کیا اور انہیں چینی آمر قرار دیا تھا۔
ایمباپے کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ایسا میم سب سے زیادہ ہنساتا ہے جس میں ایک شخص کی ویڈیو دکھائی گئی ہے، جو ان کے خیال میں ایک چینی آمر ہے۔ اس میم میں ماؤ زے تنگ سے مشابہ تصویر پر ایمباپے کا چہرہ لگا کر دکھایا گیا تھا۔
فرانسیسی فٹبالر نے بیان پر تنقید کے بعد اپنے تبصرے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے معذرت۔
واضح رہے کہ ایمباپے کلب کی سطح پر ریئل میڈرڈ جبکہ بین الاقوامی سطح پر فرانس کی قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔ ان کے قائدانہ انداز کو ماضی میں ڈریسنگ روم میں آمرانہ طرزِ عمل سے بھی تشبیہ دی جاتی رہی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



