شہری خبردار! ٹریفک جرمانوں میں اضافہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شہری خبردار! ٹریفک جرمانوں میں اضافہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5ہزار روپے کر دیا گیا۔
- غلط لین استعمال کرنے پر 2ہزار اور ون وے انٹری پر 5ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔
- اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا جب کہ رانگ پارکنگ پر جرمانہ 1ہزار سے بڑھا کر 2ہزار روپے مقرر کیا گیا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور: محفوظ سڑکیں اور محفوظ پنجاب کے وژن کے تحت چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5ہزار روپے کر دیا گیا۔ غلط اوور ٹیکنگ پر کار کو 5 ہزار جبکہ 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 10ہزار روپے جرمانہ ہو۔
غلط لین استعمال کرنے پر 2ہزار اور ون وے انٹری پر 5ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی کار پر 4ہزار اور کمرشل گاڑی پر 5ہزار روپے جرمانہ ہو۔
اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا جب کہ رانگ پارکنگ پر جرمانہ 1ہزار سے بڑھا کر 2ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انڈر ایج ڈرائیونگ پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد ہو۔
بلیک پیپر کے استعمال اور بغیر یا غیرنمونہ نمبرپلیٹ پر 5ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ رنگ روڈ پر موٹر سائیکل کے داخلے پر 5ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔
پیدل سڑک عبور کرنے پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر 1ہزار روپے کر دیا گیا جب کہ رنگ روڈ پر جانور لانے کی صورت میں مالک کو 5ہزار روپے جرمانہ ہو۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



