سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- درخواست میں زیر حراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔
- محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے، زیرحراست ارکان اسمبلی کہاں ہیں؟
- درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت قانونی حیثیت اور مقام حراست کی تفصیلات سامنے لائے، آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت غیر معمولی اختیارات بھی بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں۔
- اس میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج نافذ ہونے سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے، حکومتی اقدامات آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں، ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سہیل آفریدی، بابر سواتی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ارکان اسمبلی کی حراست کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں زیر حراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔
محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے، زیرحراست ارکان اسمبلی کہاں ہیں؟
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت قانونی حیثیت اور مقام حراست کی تفصیلات سامنے لائے، آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت غیر معمولی اختیارات بھی بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج نافذ ہونے سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوتے، حکومتی اقدامات آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں، ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔




