سابق آرمی چیف راولپنڈی میں انتقال کرگئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سابق آرمی چیف راولپنڈی میں انتقال کرگئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔
- آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی رحلت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
- آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج نے مرحوم کے شاندار عسکری کیریئر، بے مثال قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی رحلت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی رحلت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج نے مرحوم کے شاندار عسکری کیریئر، بے مثال قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوری فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔تی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر اور وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی پاک فوج کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



