پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق خوشخبری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق خوشخبری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کا اعلان آج شب کیا جائے گا جس میں عوام کو خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے۔
- پٹرولیم مصنوعات پر مزید ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک ریلیف کا امکان ہے۔
- وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج اچھی خبر ملے گی۔
- پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کا اعلان آج شب کیا جائے گا جس میں عوام کو خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات پر مزید ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک ریلیف کا امکان ہے۔ 4نومبر کیلئے پٹرول ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جب کہ ایک روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 3.68 روپے کمی متوقع ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج اچھی خبر ملے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



