ریاض ایئرپورٹ سے متعلق اہم اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریاض ایئرپورٹ سے متعلق اہم اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سعودی عرب نے کہا کہ مرکزی ہوائی اڈے نے اتوار کو دو ٹرمینلز پر دوبارہ آپریشنز شروع کر دیا ہے جب کہ ایران سے منسلک حوثیوں نے اس ایئرپورٹ پر حملہ کرتے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "فوجی ہدف۔
- ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 10 اکتوبر کو حملے کے بعد آپریشن روک دیا تھا۔
- رپورٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کنفرم بکنگ رکھنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے قبل بکنگ اور فلائٹ اسٹیٹس کے بارے میں اپنی ائیرلائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی نئی دھمکیوں کے باوجود ریاض کا ہوائی اڈہ جزوی طور پر کُھل گیا۔
سعودی عرب نے کہا کہ مرکزی ہوائی اڈے نے اتوار کو دو ٹرمینلز پر دوبارہ آپریشنز شروع کر دیا ہے جب کہ ایران سے منسلک حوثیوں نے اس ایئرپورٹ پر حملہ کرتے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "فوجی ہدف۔
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 10 اکتوبر کو حملے کے بعد آپریشن روک دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کنفرم بکنگ رکھنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے قبل بکنگ اور فلائٹ اسٹیٹس کے بارے میں اپنی ائیرلائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا نے 12 گھنٹے میں سعودی عرب پر 11 بیلسٹک میزائل حملے کیے، حملوں میں ایک کروز میزائل اور دو ڈرون بھی استعمال کیے گئے۔
سعودی اتحادی افواج نے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے، 3 عمارتوں اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، خمیس، مشیط اور احد رفیدہ میں تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ گرا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



