کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے اسکروٹنی فارم کی وصولی کا شیڈول

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے اسکروٹنی فارم کی وصولی کا شیڈول"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (گروپس) کے سالانہ امتحانات کے اسکروٹنی فارم 6 سے 7 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔
- ترجمان نے بتایا کہ اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں جمع کروا سکتے ہیں، انٹر بورڈ کراچی نے شہر میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت متعارف کروائی ہوئی ہے۔
- ترجمان کے مطابق جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا، علاوہ ازیں درج بالا گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیے گئے پتوں پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں (گروپس) کے سالانہ امتحانات کے اسکروٹنی فارم 6 سے 7 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں جمع کروا سکتے ہیں، انٹر بورڈ کراچی نے شہر میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت متعارف کروائی ہوئی ہے، طلبہ اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا، علاوہ ازیں درج بالا گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیے گئے پتوں پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



