نومنتخب امریکی سینیٹر عبدالسید نے جے ڈی وینس کو بزدل قرار دے دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نومنتخب امریکی سینیٹر عبدالسید نے جے ڈی وینس کو بزدل قرار دے دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکا کے نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدالسید نے نائب صدر جے ڈی وینس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی تباہ کن جنگ کے خلاف آج سے آٹھ ماہ پہلے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تھی۔
- عبدالسید نے جے ڈی وینس کو "بزدل قرار دیتے ہوئے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کی اندھا دھند حمایت کرتے آئے ہیں۔
- انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ اگر مستقبل میں جے ڈی وینس نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا، تو وہ ان کی اصل سیاسی شخصیت اور چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
- گزشتہ روز "ایکسیوس” نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایران کے معاملے میں ہر لحاظ سے غلط تھے۔
امریکا کے نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدالسید نے نائب صدر جے ڈی وینس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی تباہ کن جنگ کے خلاف آج سے آٹھ ماہ پہلے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اب جنگ سے پیچھے ہٹنے کی کوششیں محض دکھاوا ہیں۔
عبدالسید نے جے ڈی وینس کو "بزدل قرار دیتے ہوئے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کی اندھا دھند حمایت کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ اگر مستقبل میں جے ڈی وینس نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا، تو وہ ان کی اصل سیاسی شخصیت اور چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
گزشتہ روز "ایکسیوس” نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایران کے معاملے میں ہر لحاظ سے غلط تھے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایکسیوس نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے، جن کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے، صدر کو خبردار کیا تھا کہ جنگ کا یہ عمل عوامی سطح پر غیر مقبول ہے اور اس کی وجہ سے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بھاری سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



