بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنا پر معلوم ہوا تھا کہ ’انڈین سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد اور ضلع گوار کے تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں، جن سے مقامی آبادی کو خطرات ہیں۔
- بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں شروع کیں۔
- دوسری کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’وہ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں کی گئی، جس میں فورسز کی ٹیم کو ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید ہو گئے۔
- بیان میں عزم ظاہر کیا گیا ہے دوسرے دہشت گروں کے خاتمے کے لیے کلیئرینس آپریشن جاری رہیں گے۔
کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار): پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنا پر معلوم ہوا تھا کہ ’انڈین سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد اور ضلع گوار کے تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں، جن سے مقامی آبادی کو خطرات ہیں۔‘۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں شروع کیں۔ 18 اکتوبر کو فورسز نے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی۔
دوسری کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’وہ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں کی گئی، جس میں فورسز کی ٹیم کو ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید ہو گئے۔‘۔
بیان میں عزم ظاہر کیا گیا ہے دوسرے دہشت گروں کے خاتمے کے لیے کلیئرینس آپریشن جاری رہیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی مںظوری شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مہم عزم استحکام پوری رفتار سے جاری رہے گی اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





