ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس کی پاکستان میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
- معزز مہمانوں کی آمد اتوار سے شروع ہو جائے گی۔
- خطے میں نئے سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینا چاہتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ۔
- سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس کی پاکستان میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
معزز مہمانوں کی آمد اتوار سے شروع ہو جائے گی۔
خطے میں نئے سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینا چاہتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار وزارتی اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے، جبکہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ وزیرِ اعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت اہم امور شامل ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





