صدر زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صدر زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے بھی طریقۂ کار موجود ہے۔
- ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی تشکیل کے لیے صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے بل پاس کروانا آئین میں موجود ہے، جن اسمبلیوں نے صوبے بنانے کی قرارداد پاس کی ہیں وہ سو بسم اللّٰہ کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
- پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ 70 سال سے 70 فیصد آبادی کو انسان ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا، میرے دیہات میں صحت کے نام پر موت بانٹی جا رہی تھی۔
- سندھ کے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ بھی آئین کی بات کرتے ہیں، صوبے سے متعلق سندھ اسمبلی اور عوام واضح فیصلہ دے چکے ہیں جس کا احترام کرنا چاہیے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو واضح کر چکے کہ جو عوام کا فیصلہ ہو گا وہی سندھ کی تقدیر ہو گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے بھی طریقۂ کار موجود ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی تشکیل کے لیے صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے بل پاس کروانا آئین میں موجود ہے، جن اسمبلیوں نے صوبے بنانے کی قرارداد پاس کی ہیں وہ سو بسم اللّٰہ کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ 70 سال سے 70 فیصد آبادی کو انسان ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا، میرے دیہات میں صحت کے نام پر موت بانٹی جا رہی تھی۔
سندھ کے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ بھی آئین کی بات کرتے ہیں، صوبے سے متعلق سندھ اسمبلی اور عوام واضح فیصلہ دے چکے ہیں جس کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے تعلقات ذاتی نوعیت کے ہیں، ان دونوں کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محسن نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات نہ صوبے کے لحاظ سے تھی، نہ کسی اور چیز پر، صدر زرداری کا محسن نقوی سے ذاتی تعلق ہے جس کی وجہ سے وہ ملاقات کے لیے آئے تھے، ان کے درمیان کچھ ایشوز پر ضرور بات ہوئی ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جو قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ان میں سے کوئی چیز بھی ملاقات میں زیرِ بحث نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، ہم ایم کیو ایم کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، ہمیں تو ان سے ہمدردی ہے، وہ اپنے اندرونی مسائل حل کریں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





