طلبہ کو کروم بکس کی فراہمی شروع

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "طلبہ کو کروم بکس کی فراہمی شروع"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے پی پی کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں طلبہ کو کروم بکس اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف اور صرف قابلیت۔
- شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے کہ ان جدید آلات کی مدد سے یہ طلبہ ممتاز اور قابل ترین افراد میں شمار ہوں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد (25 اکتوبر 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طلبہ کو کروم بکس کی فراہمی کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر یہ طلبا و طالبات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اے پی پی کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں طلبہ کو کروم بکس اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف اور صرف قابلیت اور محنت کی بنیاد پر تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ میں یہ کروم بکس تقسیم کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں کروم بکس اور کتابوں کیلیے بیگ اور انٹرنیٹ مائی فائی بھی دیا جا رہا ہے تاکہ گھر کے اندر بیٹھ کر بھی وہ ای لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکیں اور دنیا سے جہاں چاہیں علم کے حصول کیلیے اس کے ذریعے مستفید ہو سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ توقع ہے کہ ان جدید آلات کی مدد سے یہ طلبہ ممتاز اور قابل ترین افراد میں شمار ہوں گے، ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں نواز شریف کی قیادت میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھ لاکھ نوجوانوں کو قابلیت اور میرٹ کی بنیاد لیپ ٹاپ دیے گئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



